نماز کی بے حرمتی کرنے والا ملزم گرفتار

لاہور(نیشنل ٹائمز)پنجاب پولیس نے نماز کی بے ادبی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔گزشتہ روز سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں مجمع میں ڈھول بجایا جارہا ہے اور اس دوران ایک نوجوان اچانک نماز شروع کردیتا ہے اور اس دوران وہ اپنے جسم کے مختلف حصوں کو ڈھول کی تھاپ پر حرکت بھی دے رہا ہے۔اس ویڈیو کے حوالے سے واضح نہیں کہ یہ ویڈیو کب اور کہاں کی ہے اور اس میں موجود نوجوان کون ہے۔اس ویڈیو پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ کھڑا ہوگیا اور ٹوئٹر صارفین کی جانب سے سخت ردعمل کا اظہار کیا گیا۔ایسے میں پنجاب پولیس نے بھی ملزم کی تلاش شروع کردی تھی۔اب پنجاب پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے اور ملزم کی گرفتاری مظفر گڑھ سے ہوئی ہے۔پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔پولیس ترجمان کا کہنا تھاکہ سوشل میڈیا پر شعائر اسلام کی بےحرمتی پر مبنی ویڈیو سامنے آتے ہی آئی جی پنجاب کی ہدایت پر سوشل میڈیا ٹیم نے پنجاب کے تمام اضلاع میں نامعلوم ملزم کی تلاش شروع کروائی۔پولیس ترجمان کے مطابق مختلف اضلاع اور تھانوں کی سطح پر پولیس کی مضبوط کوآرڈینیشن ملزم کی گرفتاری میں مددگار ثابت ہوئی۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر