تحریک نے اپنے اقدامات پر حکومت سے معذرت کرلی

لاہور(نیشنل ٹائمز )تحریک نے اپنے اقدامات پر حکومت سے معذرت کرتے ہوئے مستقبل میں ایسا عمل نہ کرنے کی یقین دہانی کرادی، میڈیا کے مطابق تحریک کی جانب سے حکومت کو درخواست دئیے جانے کا انکشاف ہوا ہے،جماعت کی مرکزی شوری کے عہدیدار غلام غوث اور حفیظ اللہ نے درخواست دی۔درخواست میں جماعت کے عہدیداروں نے حکومت سے اپنے غلط اقدام کی معذرت کر لی اور کہا ہے کہ تحریک آئین کے تحت سیاسی جماعت کے طور پر اپنا کردار ادا کرے گی ۔ درخواست میں مستقبل میں ایسے اقدام نہ کرنے کا وعدہ کیا گیا ہے،حکومت کو یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ تحریک ملکی قوانین کے اندر رہ کر کام کرے گی۔ریاست کی طرف سے طے کردہ قواعد و ضوابط پر کاربندرہے گی، درخواست میں تحریک پر عائد پابندی ہٹانے کی استدعا بھی کی گئی،وفاق کی جانب سے درخواست حکومت پنجاب کو بھجوا ئی گئی تھی، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ پنجاب ظفر نصر اللہ نے بھی درخواست دئیے جانے کی تصدیق کی ہے۔



  تازہ ترین   
آصف علی زرداری اور شہباز شریف کا وائٹ ہاؤس فائرنگ واقعے پر اظہارِ تشویش، امریکی صدر کے محفوظ رہنے پر اطمینان
آصف علی زرداری کا چرنوبل حادثے کے 40 سال مکمل ہونے پر پیغام
وائٹ ہاؤس میں پریس ڈنر کے دوران فائرنگ، امریکی صدر محفوظ رہے، حملہ آور پکڑا گیا
امریکی بحریہ کی کارروائی، بحیرہ عرب میں ایران کا ایم وی سیون جہاز روک لیا
جارحیت کی تو سخت ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا، ایرانی فوج کا امریکا کو انتباہ
وزیراعظم شاندار، فیلڈ مارشل فنٹاسٹک، ایران بات کرنا چاہتا ہے تو فون کر سکتا ہے: ٹرمپ
عباس عراقچی دورہ عمان کے بعد دوبارہ پاکستان آئیں گے، ایرانی میڈیا
چین نے پاکستانی سیٹلائٹ پی آر ایس سی- ای او تھری لانچ کر دیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر