وزیراعظم رات کے اندھیرے میں عوام پر مہنگائی کے حملے کر رہے ہیں، سینیٹر پلوشہ خان

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما سینیٹر پلوشہ خان نے کہا ہے کہ چور دروازے سے لائے گئے سلیکٹڈ وزیراعظم رات کے اندھیرے میں عوام پر مہنگائی کے حملے کر رہے ہیں۔ ظالم اور نالائق وزیراعظم کو اقتدار سے نکالنے کے لئے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی حکمت عملی ہی واحد راستہ ہے اور یہ وہ راستہ ہے کہ عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک لائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ نالائق وزیراعظم عوام پر مہنگائی کی کارپٹ بمباری کر رہے ہیں۔ آٹا 80روپے کلو، چینی 160روپے کلو اور سبزیاں 100روپے کلو سے کم نہیں، دالیں 300روپے فی کلو بک رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پٹرول مہنگا ہونے سے موٹر سائیکل والے بھی پیدل ہو جائیں گے۔ پلوشہ خان نے کہا کہ مشیر خزانہ کہہ رہے ہیں کہ آئی ایم ایف سے بجلی کی قیمت بڑھانے کا معاہدہ ہو چکا ہے۔ پلوشہ خان نے کہا کہ جتنا جلد ہو سکے نالائق اور ظالم وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک لائی جائے۔



  تازہ ترین   
آصف علی زرداری اور شہباز شریف کا وائٹ ہاؤس فائرنگ واقعے پر اظہارِ تشویش، امریکی صدر کے محفوظ رہنے پر اطمینان
آصف علی زرداری کا چرنوبل حادثے کے 40 سال مکمل ہونے پر پیغام
وائٹ ہاؤس میں پریس ڈنر کے دوران فائرنگ، امریکی صدر محفوظ رہے، حملہ آور پکڑا گیا
امریکی بحریہ کی کارروائی، بحیرہ عرب میں ایران کا ایم وی سیون جہاز روک لیا
جارحیت کی تو سخت ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا، ایرانی فوج کا امریکا کو انتباہ
وزیراعظم شاندار، فیلڈ مارشل فنٹاسٹک، ایران بات کرنا چاہتا ہے تو فون کر سکتا ہے: ٹرمپ
عباس عراقچی دورہ عمان کے بعد دوبارہ پاکستان آئیں گے، ایرانی میڈیا
چین نے پاکستانی سیٹلائٹ پی آر ایس سی- ای او تھری لانچ کر دیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر