پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ۔۔۔ ٹرانسپورٹرز نے احتجاج کرتے ہوئے کام بند کر دیا

لاہور(نیشنل ٹائمز)پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف ٹرانسپورٹرز کا شدید احتجاج ، کام بند کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے جس سے ٹرانسپورٹرز اس اضافے پر متاثر ہوئے اور انہوں نے صوبائی دارلحکومت لاہور کے یتیم خانہ چوک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف احتجاج ریکارڈ کروایا اور اپنا کام بند کر دیا ۔ دوسری جانب اورنج ٹرین کے نئے کرایوں کی منظوری کے لیے ایوان وزیر اعلی کو سمری ارسال کردی گئی،محکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب نے ٹرین کا کرایہ سٹیشن ٹو سٹیشن 20 سے 70 روپے مقرر کرنے کی سفارشات کی ہیں۔محکمہ ٹرانسپورٹ نے ایک بار پھر سے لاہوریوں کے لیے سستی پبلک ٹرانسپورٹ مہنگی کرنے کی سفارش کردی ہے۔ سرکاری دستاویزات کے مطابق محکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب نے اورنج ٹرین کا 5 کلو میٹر تک کا کرایہ 20 روپے مقرر کرنے کی سفارشات کی ہیں، 5 سے 10 کلو میٹر سفر کا کرایہ 30 روپے، 10 سے 15 کلو میٹر سفر کا کرایہ 40 روپے مقرر کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔اسی طرح 15 سے 20 کلو میٹر کے سفر کا کرایہ 50 روپے، 20 سے 25 کلو میٹر تک کا کرایہ 60 روپے، 25 کلو میٹر سے زائد سفر کا کرایہ 70 روپے کرنے کی سفارشات کی ہیں۔ محکمہ ٹرانسپورٹ نے اس سے قبل سٹینڈنگ کیبنٹ کمیٹی برائے خزانہ کو بھی اورینج ٹرین کا کرایہ سٹیشن ٹو سٹیشن مقرر کرنے کی سفارش کی تھی، تاہم کرایوں میں اضافے کا فیصلہ پنجاب کابینہ کی منظوری سے مشروط کیا گیا تھا۔محکمہ ٹرانسپورٹ کے حکام کے مطابق اورینج ٹرین کے سٹیشن ٹوسٹیشن کرائے سے عوام پر اضافی بوجھ نہیں بڑھے گا۔ ذرائع کے مطابق پنجاب کے آئندہ ہونے والے کابینہ کے اجلاس میں کرایا مقرر کرنے کا ایجنڈا شامل کرلیا گیا ہے۔



  تازہ ترین   
آصف علی زرداری اور شہباز شریف کا وائٹ ہاؤس فائرنگ واقعے پر اظہارِ تشویش، امریکی صدر کے محفوظ رہنے پر اطمینان
آصف علی زرداری کا چرنوبل حادثے کے 40 سال مکمل ہونے پر پیغام
وائٹ ہاؤس میں پریس ڈنر کے دوران فائرنگ، امریکی صدر محفوظ رہے، حملہ آور پکڑا گیا
امریکی بحریہ کی کارروائی، بحیرہ عرب میں ایران کا ایم وی سیون جہاز روک لیا
جارحیت کی تو سخت ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا، ایرانی فوج کا امریکا کو انتباہ
وزیراعظم شاندار، فیلڈ مارشل فنٹاسٹک، ایران بات کرنا چاہتا ہے تو فون کر سکتا ہے: ٹرمپ
عباس عراقچی دورہ عمان کے بعد دوبارہ پاکستان آئیں گے، ایرانی میڈیا
چین نے پاکستانی سیٹلائٹ پی آر ایس سی- ای او تھری لانچ کر دیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر