نیب نے قومی خزانے میں کوئی رقم جمع نہیں کرائی، سلیم مانڈوی والا نے نیب کا جھوٹ پکڑ لیا

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)پاکستان پیپلزپارٹی کے سینیٹر اورسابق وزیرخزانہ سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ وزارت خزانہ کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب)نے قومی خزانے میں کوئی رقم جمع نہیں کرائی اور اسی حوالے سے نیب حکام کو پارلیمنٹ ہاؤس طلب کرلیا گیا۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ نیب کا قومی خزانے میں رقم جمع کرانے کا جھوٹ سامنے آگیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ وزارت خزانہ سے سوال کیا گیا کہ نیب نے آج تک کتنی رقم جمع کرائی ہے تو وزارت خزانہ نے نیب کی ریکوری سے متعلق بڑا دلچسپ جواب دیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ نیب نے قومی خزانے میں کوئی رقم جمع نہیں کرائی اور ہمیں صرف اس رقم کا پتہ ہے جو ہم نے نیب کو بجٹ دیا ہے۔سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ سوال یہ ہے کہ نیب اتنے دعوے کرتا ہے کہ ہم نے اتنی رقم جمع کرائی ہے لیکن نیب نے آج تک ایک روپیہ قومی خزانے میں جمع نہیں کرایا۔انہوں نے کہا کہ نیب نے جس رقم کی تفصیل جمع کرائی ہے، اس میں بھی بڑا تضاد ہے، نیب حکام کو طلب کیا ہے کہ وہ آکر وضاحت دیں۔انہوںنے کہاکہ نیب آکر بتائے کہ ریکور کی گئی رقم کہاں پڑی ہے، نیشنل کرائم ایجنسی آف یو کے والی رقم سپریم کورٹ کے اکاؤنٹ میں پڑی ہے۔قبل ازیں نیب نے کہا تھا کہ مجموعی طور پر 821 ارب 46 کروڑ 90 لاکھ روپے کی ریکوری ہوئی ہے جبکہ وزارت خزانہ اور اسٹیٹ بینک کے حکام نے لاعلمی کا اظہار کیا۔وزارت خزانہ نے کہا کہ صرف 6 ارب 50 کروڑ روپے کی رقم نان ٹیکس آمدن کے تحت موصول ہوئی، باقی فنڈز کہاں گئے وار کہاں استعمال ہو رہے، اس کا کوئی علم نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم تو نیب حکام سے پوچھ بھی نہیں سکتے کہ پیسے کہاں ہیں جبکہ سینیٹ کمیٹی نے آڈیٹر جنرل آف پاکستان اور نیب کے آڈیٹر کو خط لکھ کر اگلے اجلاس میں طلب کرلیا اور کہا کہ نیب کی جانب سے ریکور کی گئی رقم کا آڈٹ بھی کرایا جائے گا۔



  تازہ ترین   
آصف علی زرداری اور شہباز شریف کا وائٹ ہاؤس فائرنگ واقعے پر اظہارِ تشویش، امریکی صدر کے محفوظ رہنے پر اطمینان
آصف علی زرداری کا چرنوبل حادثے کے 40 سال مکمل ہونے پر پیغام
وائٹ ہاؤس میں پریس ڈنر کے دوران فائرنگ، امریکی صدر محفوظ رہے، حملہ آور پکڑا گیا
امریکی بحریہ کی کارروائی، بحیرہ عرب میں ایران کا ایم وی سیون جہاز روک لیا
جارحیت کی تو سخت ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا، ایرانی فوج کا امریکا کو انتباہ
وزیراعظم شاندار، فیلڈ مارشل فنٹاسٹک، ایران بات کرنا چاہتا ہے تو فون کر سکتا ہے: ٹرمپ
عباس عراقچی دورہ عمان کے بعد دوبارہ پاکستان آئیں گے، ایرانی میڈیا
چین نے پاکستانی سیٹلائٹ پی آر ایس سی- ای او تھری لانچ کر دیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر