کس کی کس سے ڈیل ہوئی پتہ نہیں ؟ وزیر داخلہ شیخ رشید کے بیان نے نئی بحث چھیڑ دی

لاہور(نیشنل ٹائمز) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہاہے کہ ساری اپوزیشن باہر ہے، کوئی زیر حراست ہے نہ کسی پر فورتھ شیڈول ہے، سعد رضوی سے بات چیت میں معاملہ پارلیمنٹ میں لانے کی بات کی، کس کی کس سے ڈیل ہوئی پتہ نہیں لیکن یہ جانتا ہوں عمران خان پانچ سال پورے کریں گے۔وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے لاہور میں تقریب و میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی بدنصیبی ہے چھوٹے لوگ بڑے گھروں میں چلے گئے، وزارتیں کوئی چیز نہیں، یہ معمولی نوکری ہے، میری پندرہویں وزارت ہے، عمران خان کیساتھ کھڑا ہوں، کھڑا رہوں گا۔ انہوں نے کہا کہ سعد رضوی سے بات چیت میں معاملہ پارلیمنٹ میں لانے کی بات کی ،تحریک سے معاملات 2 وزرا دیکھ رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ساری اپوزیشن باہر ہے، کوئی زیر حراست ہے نہ کسی پر فورتھ شیڈول ہے۔اسٹیبلشمنٹ سے کس کے تعلقات بہتر ہو رہے ہیں مجھے علم نہیں ہے۔انہوںنے کہاکہ ریلوے موج کی وزارت تھی جب تک ٹرین نہ گرے تب تک کوئی نہیں پوچھتا ، وزارتیں آنی جانی چیز ہیں، چالیس سال سے وزیر ہوں اور یہ میری پندرہویں وزارت ہے عمران خان کے ساتھ کھڑا ہوں اور کھڑا رہوں گا، عمران خان پانچ سال پورے کریں گے۔انہوں نے کہاکہ ایک اسلام آباد بڑے بڑے لوگوں کا ہے اور دوسرا وہ اسلام آباد ہے جہاں غریب لوگ پلتے ہیں، اسلام آباد میں بلند و بالا عمارتیں تعمیر ہورہی ہیں، کثیر المنزلہ عمارتوں میں آگ بجھانے کے لیے ٹیم کا ہونا ضروری ہے، اگلے ہفتے آپ کو اسلام آباد دعوت دیتے ہیں، ہم آپ کو 20 گاڑیاں دیں گے، ریسکیو 1122 کیساتھ اسلام آباد کیلئے ایم او یو کرنے جا رہے ہیں، اسلام آباد میں 1122 ریسکیو سروس جلد شروع کی جائے گی، ریسکیو سروس نے عوام کی بے لوث خدمت کی ہے، 1122 نے ہنگامی صورتحال میں ہمیشہ بہترین کام کیا ہے،اصل دین انسانیت کی خدمت اور انسانوں کی جان بچانا ہے۔



  تازہ ترین   
آصف علی زرداری اور شہباز شریف کا وائٹ ہاؤس فائرنگ واقعے پر اظہارِ تشویش، امریکی صدر کے محفوظ رہنے پر اطمینان
آصف علی زرداری کا چرنوبل حادثے کے 40 سال مکمل ہونے پر پیغام
وائٹ ہاؤس میں پریس ڈنر کے دوران فائرنگ، امریکی صدر محفوظ رہے، حملہ آور پکڑا گیا
امریکی بحریہ کی کارروائی، بحیرہ عرب میں ایران کا ایم وی سیون جہاز روک لیا
جارحیت کی تو سخت ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا، ایرانی فوج کا امریکا کو انتباہ
وزیراعظم شاندار، فیلڈ مارشل فنٹاسٹک، ایران بات کرنا چاہتا ہے تو فون کر سکتا ہے: ٹرمپ
عباس عراقچی دورہ عمان کے بعد دوبارہ پاکستان آئیں گے، ایرانی میڈیا
چین نے پاکستانی سیٹلائٹ پی آر ایس سی- ای او تھری لانچ کر دیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر