اب یہ گاڑیاں موٹر وے پر نہیں چل سکیں گی، موٹر وے پر سفر کرنے والوں کیلئے اہم خبر

فیصل آباد(نیشنل ٹائمز)انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کی جانب سے جاری کردہ ہدایات پر عمل کرتے ہوئے موٹروے پولیس ایم 4 سیکٹر 1 کی جانب سے غیر قانونی پولیس لائٹس اور غیر قانونی نمبر پلیٹس والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاون شروع کر دیا گیا ہے ایس ایس پی موٹروے ایم 4 عطا محمد گجر کے مطابق غیر قانونی پولیس لائٹس اور غیر قانونی نمبر پلیٹس کا استعمال قانونی طور پر جرم ہے اور اسے ہر صورت روکا جائے گا۔ اس مقصد کے حصول کے لیے خصوصی چیکنگ پوائنٹس اور چیکنگ سکواڈ تشکیل دے دیئے گئے ہیں سی پی او بیٹ 17 افتخار علی وینس نے کہا کہ عوام الناس کو میڈیا کے ذریعے مطلع کیا جاتا ہے کہ غیر قانونی پولیس لائٹس اور غیر قانونی نمبر پلیٹس کا استعمال ترک کر دیں ورنہ بھاری جرمانوں کے ساتھ ساتھ گاڑیوں کی بندش اور FIRs کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔غیر قانونی نمبر پلیٹس کی حامل گاڑیوں کو موٹر وے پر داخل نہیں ہونے دیا جائے گا۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر