وزیراعظم عمران خان نے ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کا استعفیٰ مسترد کر دیا

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کا استعفیٰ وزیراعظم عمران خان نے مسترد کر دیا۔ مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے بتایا کہ وزیراعظم نے پی ٹی آئی اور قومی اسمبلی سے استعفیٰ مسترد کردیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اسپیکر آفس نے استعفیٰ پر اعتراضات کے ساتھ واپس ارسال کردیا ہے۔عامرلیاقت نے ٹویٹ کے آخر میں لکھا کہ ”ہن میں کی کراں ”۔یاد رہے کہ گذشتہ ماہ 4 اکتوبر کو شہر قائد سے پاکستان تحریک انصاف کے انتخابی ٹکٹ پر منتخب ہونے والے رکن اسمبلی عامر لیاقت حسین نے اپنی نشست سے استفعیٰ دے دیا تھا۔مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں عامر لیاقت حسین نے کہا کہ قومی اسمبلی کی نشست سے اپنا استعفی بھیج دیا ہے لیکن نہیں بتایا کہ استعفی کس کو بھیجا گیا۔قواعد و ضوابط کے مطابق استفعیٰ اسپیکر قومی اسمبلی کو بھیجا جانا چاہئیے۔ عامر لیاقت حسین کی جانب سے تاحال مستعفی ہونے کی وجہ سامنے نہیں آئی۔اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی سے استعفی ارسال کردیا ہے۔ اللہ تعالی عمران خان اور پی ٹی آئی کا حامی و نا صر ہو۔ اللہ حافظ۔



  تازہ ترین   
آصف علی زرداری اور شہباز شریف کا وائٹ ہاؤس فائرنگ واقعے پر اظہارِ تشویش، امریکی صدر کے محفوظ رہنے پر اطمینان
آصف علی زرداری کا چرنوبل حادثے کے 40 سال مکمل ہونے پر پیغام
وائٹ ہاؤس میں پریس ڈنر کے دوران فائرنگ، امریکی صدر محفوظ رہے، حملہ آور پکڑا گیا
امریکی بحریہ کی کارروائی، بحیرہ عرب میں ایران کا ایم وی سیون جہاز روک لیا
جارحیت کی تو سخت ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا، ایرانی فوج کا امریکا کو انتباہ
وزیراعظم شاندار، فیلڈ مارشل فنٹاسٹک، ایران بات کرنا چاہتا ہے تو فون کر سکتا ہے: ٹرمپ
عباس عراقچی دورہ عمان کے بعد دوبارہ پاکستان آئیں گے، ایرانی میڈیا
چین نے پاکستانی سیٹلائٹ پی آر ایس سی- ای او تھری لانچ کر دیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر