دنیا کا مہنگا ترین شاہین ساڑھے چار لاکھ ڈالرمیں فروخت

طرابلس(نیشنل ٹائمز)لیبیا میں نیلامی میں ایک نایاب شاہین 2,250,000 لیبیائی دینار میں فروخت ہوا۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی کرنسی میں یہ رقم ساڑھے چار لاکھ ڈالر بنتی ہے۔ کسی بھی شاہین کی یہ ریکارڈ قیمت ہے اور یہ دنیا کا سب سے مہنگا فیلکن ہے۔ یہ شاہین شکاریوں کے ایک گروپ کو مشرقی شہر طبرق کے جنوب میں شکار کی تلاش کے دوران ملا تھا۔شاہین کی زیادہ قیمت اس کی نایاب نسل کی وجہ سے بتائی جاتی ہے۔اس پرندے کا تعلق بھی شاہین کی اسی نایاب نسل سے ہے اور اسے مقامی سطح پر ابحریہ باس کے نام سے جانا جاتا جانا جاتا ہے۔یہ شاہین لیبیا کے ایک تاجر محمد السعداوی نے طبرق شہر میں منعقدہ نیلامی میں 450 ہزار امریکی ڈالر کے برابر رقم میں خریدا۔ اس نیلامی میں شاہین فروشوں اور کاروباری شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔تاجر محمد السعداوی نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ شکاریوں کا ایک گروپ جنوبی طبرق میں اس شاہین کو پکڑنے میں کامیاب رہا۔ اسے مقامی طورپر ابحریہ کہا جاتا ہے۔ پکڑی گئی ایک مادہ شاہین ہے۔ شاہین کی قیمت کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عرب دنیا میں کسی شاہین پرندے کی یہ سب سے بڑی قیمت ہے۔السعداوی نے اس نایاب شاہین کی خصوصیات کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ اس کی چوڑائی 16 اور لمبائی بھی 16 سینٹی میٹر ہے۔ اس کا وزن 1250 گرام ہے۔ سینے کی طرف پرندوں کا رنگ سفید ہے اور یہ بہت نایاب ہے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر