کالعدم تحریک کے کارکنان کا ڈیوٹی دینے والے پولیس اہلکار پر تشدد، مار کر لاش کھیتوں میں پھینک دی

گوجرانوالہ(نیشنل ٹائمز) گوجرانوالہ میں تحریک کے مارچ کے دوران ڈیوٹی دینے والا کانسٹیبل بدترین تشدد سے جاں بحق ہوگیا۔ لاش کھیتوں سے وردی کے بغیر ملی، کانسٹیبل کی عدنان کے نام سے شناخت ہوگئی۔ پولیس کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ تحریک کے کارکنان کے تشدد سے پولیس اہلکار کی شہادت ہوگئی، کانسٹیبل عدنان احسان وزیر آباد میں دھرنے پر ڈیوٹی کے فرائض انجام دے رہا تھا۔تحریک کے کارکنوں نے پولیس اہلکار کو اغوا کیا اور مبینہ تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے شہید کر دیا، لاش بھروکی نزد ڈیرہ گجراں کھیتوں میں پھینک دی۔ افسران کی ہدایات پر تھانہ صدر وزیر آباد میں مقدمہ درج کر کے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ٹی ایچ کیو وزیر آباد منتقل کر دیا گیا۔ ایس ایس پی انویسٹی سید علی کو معاملہ کی تحقیقات کر کے رپورٹ پیش کرنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے۔ رپورٹ کی روشنی میں مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ جاں بحق ہونے والے کانسٹیبل کے اہلخانہ غم سے نڈھال ہیں۔ کانسٹیبل عدنان کے بھائی کے مطابق ان کا 2 دن سے اپنے بھائی سے رابطہ نہیں ہو رہا تھا، ہم نے پولیس سے رابطہ کیا، جس کے بعد اس کی تلاش شروع کی گی، گزشتہ روز وزیر آباد کے کھیتوں سے اس کی لاش مل گئی، ہمارے بھائی کو بری طرح تشدد کا نشانہ بنایا، جس کے باعث وہ جاں بحق ہوئے۔

 



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر