مفتی منیب الرحمٰن نے حکومت وزرا کو جھوٹا قرار دیدیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)کالعدم ٹی ایل پی اور حکومت کے درمیان مذاکرات کروانے والے مفتی منیب نے کہا ہے کہ وفاقی وزراء کی جانب سے یہ کہنا کہ ٹی ایل پی کا مطالبہ ہے کہ فرانسیسی سفیر کو نکال دیں اور فرانسیسی سفارت خانہ بند کردیں ، یہ بات سراسر جھوٹ تھی۔ کراچی ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مفتی منیب الرحمان نے کہا کہ معاہدے میں کیا طے پایا، عمل سے سب سامنے آجائے گا، معاہدے کی تعمیل شروع ہوچکی، اس سے ہمیں آگاہ کیا جارہا ہے، ابھی تک علامات یہی ہیں کہ اس معاہدے پر عمل کیا جائے گا۔مفتی منیب نے کہا کہ سڑکیں کھل گئیں، کارکنان پارک میں منتقل ہوچکے ہیں، جلد آپ سنیں گے کہ کارکنان پارک سے بھی دھرنا ختم کرکے چلے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ تمام شہداء کے لیے دعا کرتے ہیں چاہے وہ سیکیورٹی سے ہی کیوں نہ ہوں، ریاست کی گولیاں دشمن کو مارنے کے لیے ہوتی ہیں اپنوں کو مارنے کے لیے نہیں۔ مفتی منیب نے کہا کہ لبرلز کو پریشانی شروع ہوجائے تو سمجھ لیں کوئی نہ کوئی صحیح کام ہورہا ہے، آپ جلد تحریک لبیک پاکستان کو قانونی آئینی جماعت کے طور پر دیکھیں گے، کچھ لبرل حکومت کو جوش دلارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت پر برا وقت آیا تو سب سے پہلے لبرلز حکومت کو چھوڑ جائیں گے، ہم اس ملک کے سب سے زیادہ وفادار ہیں، ہمیں کسی کےسرٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں ہے۔



  تازہ ترین   
آصف علی زرداری اور شہباز شریف کا وائٹ ہاؤس فائرنگ واقعے پر اظہارِ تشویش، امریکی صدر کے محفوظ رہنے پر اطمینان
آصف علی زرداری کا چرنوبل حادثے کے 40 سال مکمل ہونے پر پیغام
وائٹ ہاؤس میں پریس ڈنر کے دوران فائرنگ، امریکی صدر محفوظ رہے، حملہ آور پکڑا گیا
امریکی بحریہ کی کارروائی، بحیرہ عرب میں ایران کا ایم وی سیون جہاز روک لیا
جارحیت کی تو سخت ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا، ایرانی فوج کا امریکا کو انتباہ
وزیراعظم شاندار، فیلڈ مارشل فنٹاسٹک، ایران بات کرنا چاہتا ہے تو فون کر سکتا ہے: ٹرمپ
عباس عراقچی دورہ عمان کے بعد دوبارہ پاکستان آئیں گے، ایرانی میڈیا
چین نے پاکستانی سیٹلائٹ پی آر ایس سی- ای او تھری لانچ کر دیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر