اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وفاقی وزیر آئی ٹی امین الحق کا کہنا ہے کہ لاکھوں ہیکرز روزانہ پاکستان کے اداروں پر حملہ کرتے ہیں، وزارت آئی ٹی نے مختلف اداروں کو فروری میں سائبر سیکیورٹی سے متعلق خط لکھا تھا، ان اداروں نے ہماری تجویز پر عمل درآمد نہیں کیا۔کراچی میں ڈیجیٹل پاکستان سائبر سیکیورٹی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر آئی ٹی سید امین الحق نے کہا کہ پہلی سائبر سیکیورٹی کانفرنس پر منتظمین کو مبارک باد دیتا ہوں۔ امین الحق نے کہا کہ پاکستان کی پہلی سائبر سیکیورٹی کی پالیسی بنائی جاچکی ہے، پالیسی میں تمام اسٹیک ہولڈرز نے اپنی تجاویز دیں، 21 جولائی 2021 کو وفاقی کابینہ نے پالیسی منظور کی تھی۔
لاکھوں ہیکرز روزانہ پاکستان کے اداروں پر حملہ کرتے ہیں، وفاقی وزیر آئی ٹی امین الحق کاانکشاف



