نیشنل بینک آف پاکستان کے ڈیٹاسرورز پر سائبر حملے کے بعد سسٹم بحال

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)نیشنل بینک آف پاکستان (این بی پی) کے ڈیٹا سرورز پر سائبر حملے کے بعد آئی ٹی سسٹم بحال ہوگیا۔نیشنل بینک کے اعلامیے کے مطابق بینک صارفین کا ڈیٹا محفوظ ہے۔بینک کا کہنا ہے کہ صارفین کو بینکنگ خدمات بشمول اے ٹی ایم، تنخواہوں اور پینشن کی ادائیگیاں کی جارہی ہیں۔ واضح رہے کہ بینک عملے نے 29 اکتوبر کی رات اور 30 اکتوبر کی صبح بینک کے ڈیٹا سینٹر پر سائبر اٹیک کے بعد نیشنل بینک کے سرورز صارفین کے لیے منقطع کردیے تھے۔ این بی پی اعلامیے کے مطابق حملے کے توڑ کے لیے عالمی ماہرین اور وسائل کے ذریعے 48 گھنٹوں کی مسلسل کوششوں کے بعد صورتحال کو قابو کرلیا ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ بینک صارفین کا ڈیٹا محفوظ ہے اور بینک کا سسٹم آئندہ چند روز میں مکمل طور پر بحال ہوجائے گا۔



  تازہ ترین   
آصف علی زرداری اور شہباز شریف کا وائٹ ہاؤس فائرنگ واقعے پر اظہارِ تشویش، امریکی صدر کے محفوظ رہنے پر اطمینان
آصف علی زرداری کا چرنوبل حادثے کے 40 سال مکمل ہونے پر پیغام
وائٹ ہاؤس میں پریس ڈنر کے دوران فائرنگ، امریکی صدر محفوظ رہے، حملہ آور پکڑا گیا
امریکی بحریہ کی کارروائی، بحیرہ عرب میں ایران کا ایم وی سیون جہاز روک لیا
جارحیت کی تو سخت ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا، ایرانی فوج کا امریکا کو انتباہ
وزیراعظم شاندار، فیلڈ مارشل فنٹاسٹک، ایران بات کرنا چاہتا ہے تو فون کر سکتا ہے: ٹرمپ
عباس عراقچی دورہ عمان کے بعد دوبارہ پاکستان آئیں گے، ایرانی میڈیا
چین نے پاکستانی سیٹلائٹ پی آر ایس سی- ای او تھری لانچ کر دیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر