پی آئی اے نے نجف عراق کی باقاعدہ سروس کا آغاز کردیا

کراچی (نیشنل ٹائمز)پی آئی اے نے نجف عراق کی باقاعدہ سروس کا آغاز کردیا ،پی آئی اے کی پہلی شیڈول پرواز پی کے 219، 91 مسافروں کو لے کر نجف پہنچ گئی۔پرواز کے ساتھ عراقی سفیر حامد عباس لفتہ اور سی ای او پی آئی اے ائیر مارشل ارشد ملک بھی نجف پہنچے ۔ کراچی ایئر پورٹ پر ایک سادہ سی تقریب میں سی سی او پی آئی اے، وفاقی سفیر،جید علما اور مسافروں نے مل کر کیک کاٹا ۔دوران پرواز زائرین جوش و ولولے سے بھرپور نوحہ سراں رہے ۔نجف ائیرپورٹ پر گورنر نجف، پاکستانی سفیر، عراقی سول ایوی ایشنکے سربراہ اور مذہبی رہنمائوں نے استقبال کیا۔اس موقع پر سی ای او پی آئی اے ایئر مارشل ارشدملک نے کہاکہ پاکستان سے محبت اور سلامتی کا پیغام لے کر آئے ہیں۔عراق پاکستانی مسلمانوں کیلئے اہم منزل ہے اور تمام فقہائے کرام کے پیروکاروں کیلئے مقدس ہے۔اس موقع پر گورنر نجف نے کہاکہ پی آئی اے اور پاکستانی زائرین کی خدمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔انہوں نے کہاکہ کوشش ہے ویزا نظام کو اور آسان بنایا جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ زیارات سے مستفید ہو سکیں ۔عراق میں تعینات پاکستانی سفیراحمدامجدعلی نے کہاکہ پی آئی اے کی شیڈول پروازیں دونوں ممالک کے مابین تعلقات کو مزید مضبوط کریں گے ۔اب کوشش ہوگی کہ نجف کے بعد پی آئی اے بغداد کے روٹ کو بھی جلد شروع کرے ۔وفد نے استقبالیہ کے بعد مسجد کوفہ اور حضرت علیؓ کے روضہ کی زیارت بھی کی بعدازاں وفد اسی پرواز کے ذریعے وطن واپس پہنچ گیا۔



  تازہ ترین   
آصف علی زرداری اور شہباز شریف کا وائٹ ہاؤس فائرنگ واقعے پر اظہارِ تشویش، امریکی صدر کے محفوظ رہنے پر اطمینان
آصف علی زرداری کا چرنوبل حادثے کے 40 سال مکمل ہونے پر پیغام
وائٹ ہاؤس میں پریس ڈنر کے دوران فائرنگ، امریکی صدر محفوظ رہے، حملہ آور پکڑا گیا
امریکی بحریہ کی کارروائی، بحیرہ عرب میں ایران کا ایم وی سیون جہاز روک لیا
جارحیت کی تو سخت ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا، ایرانی فوج کا امریکا کو انتباہ
وزیراعظم شاندار، فیلڈ مارشل فنٹاسٹک، ایران بات کرنا چاہتا ہے تو فون کر سکتا ہے: ٹرمپ
عباس عراقچی دورہ عمان کے بعد دوبارہ پاکستان آئیں گے، ایرانی میڈیا
چین نے پاکستانی سیٹلائٹ پی آر ایس سی- ای او تھری لانچ کر دیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر