تحریک انصاف کے سینئررہنما فردوس شمیم نقوی کینسر کا شکار ہو گئے ،دعائوں کی اپیل

کراچی(نیشنل ٹائمز)پاکستان تحریکِ انصاف کے سینئررہنما اورسندھ اسمبلی میں سابق قائد حزب اختلاف فردوس شمیم نقوی کینسر کا شکار ہو گئے ہیں،انہوں نے سیاسی کارکنان، قائدین اور ساتھیوں سے دعائوں کی اپیل کی۔فردوس شمیم نقوی نے اپنے عزیز و اقارب، سیاسی قائدین، پارٹی کارکنان اور دوستوں کو آگاہ کیا کہ ڈاکٹروں کا خیال ہے کہ انہیں ایڈوانسڈ اسٹیج پر گلے کا کینسر ہے تاہم یہ کتنا خطرناک ہے، اس کااندازہ بائیوپسی کے بعد لگایا جاسکتا ہے۔ فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ بائیوپسی ہونے کے بعد اس کے نتیجے کا انتظار ہے جسے 1 ہفتہ لگے گا۔ میں اپنی بہترینصلاحیتوں کے مطابق کینسر سے لڑنے کا ارادہ رکھتا ہوں۔انہوں نے دوست احباب سے دعائوں کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ میں جس مقصد کیلئے کام کر رہا ہوں، اس کیلئے کاوشیں اتنے ہی مثبت انداز سے جاری رکھوں گا، جس حد تک جاری رکھ سکوں۔فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ میرے اعمال یا الفاظ سے جو بھی لوگ متاثر ہوئے، ان سب سے معذرت چاہتا ہوں۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر