مشیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاملات طے ہوگئے ہیں، معاہدہ اسی ہفتے ہوجائے گا۔شوکت ترین نے اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کے دوران کہا کہ اسٹیٹ بینک سے متعلق قانون کیلئے آئینی ترامیم کی ضرورت ہے، آئینی ترامیم کیلئے ہمارے پاس دو تہائی اکثریت نہیں ہے۔مشیر خزانہ نے بتایا کہ مہنگائی ایک عالمی مسئلہ ہے، عالمی قیمتیں میرے کنٹرول میں نہیں ہیں، مہنگائی پر قابو پانے کیلئے ٹارگٹڈ سبسڈی دے رہے ہیں۔
آئی ایم ایف سے معاہدہ اسی ہفتے ہوجائے گا، شوکت ترین



