دھوکا دہی، فراڈ کیسز واپس نیب کے سپرد

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)نیب کا تیسرا ترمیمی آرڈیننس 2021 جاری کردیا گیا ہے جس کے تحت دھوکا دہی اور فراڈ کے کیسز واپس نیب کے سپرد کردیئے گئے، 6 اکتوبر سے پہلے کے فراڈ کے تمام مقدمات نیب سن سکے گا، آصف زرداری، شہباز شریف، شاہد خاقان عباسی، مریم نواز کو کوئی ریلیف نہیں ملے گا۔نیب کے تیسرے ترمیمی آرڈیننس 2021ء کے تحت جعلی اکاؤنٹس کے پرانے مقدمات جاری رہ سکیں گے، مضاربہ کیس بھی دوبارہ نیب کے سپرد ہوگیا، چیئرمین نیب کو ہٹانے کا اختیار سپریم جوڈیشل کونسل سے واپس لے لیا گیا۔نیب چیئرمین کی مدت ملازمت 4 سال ہوگی، ہٹانے کا اختیار صدرمملکت کو ہوگا، چیئرمین نیب کو ہٹانے کے لیے وہی بنیاد ہوگی جو سپریم کورٹ کے جج کے لیے ہوتی ہے۔ترمیمی آرڈیننس کے مطابق الیکٹرانک ڈیوائسز کی تنصیب تک پرانے طریقے سے شہادتیں قلمبند کی جائیں، ترمیمی آرڈیننس کے تحت زر ضمانت کے تعین کا اختیار بھی نیب عدالت کو دے دیا گیا، پہلے ترمیمی آرڈیننس میں جرم کی مالیت کے برابرمچلکے جمع کرانے کی شرط رکھی گئی تھیواضح رہے کہ 6 اکتوبر کو نیب آرڈیننس جاری ہونے سے نیب قوانین میں ابہام سامنے آئے تھے جس کے بعد وزارت قانون نے نیب آرڈیننس کی وضاحت کے لیے کمیٹی تشکیل دی تھی۔



  تازہ ترین   
آصف علی زرداری اور شہباز شریف کا وائٹ ہاؤس فائرنگ واقعے پر اظہارِ تشویش، امریکی صدر کے محفوظ رہنے پر اطمینان
آصف علی زرداری کا چرنوبل حادثے کے 40 سال مکمل ہونے پر پیغام
وائٹ ہاؤس میں پریس ڈنر کے دوران فائرنگ، امریکی صدر محفوظ رہے، حملہ آور پکڑا گیا
امریکی بحریہ کی کارروائی، بحیرہ عرب میں ایران کا ایم وی سیون جہاز روک لیا
جارحیت کی تو سخت ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا، ایرانی فوج کا امریکا کو انتباہ
وزیراعظم شاندار، فیلڈ مارشل فنٹاسٹک، ایران بات کرنا چاہتا ہے تو فون کر سکتا ہے: ٹرمپ
عباس عراقچی دورہ عمان کے بعد دوبارہ پاکستان آئیں گے، ایرانی میڈیا
چین نے پاکستانی سیٹلائٹ پی آر ایس سی- ای او تھری لانچ کر دیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر