نیشنل بینک کے سرور پر سائبر حملے کے باوجود پاکستان میں بینکنگ کے نظام میں کوئی تعطل پیدا نہیں ہوا، ون لنک کا دعویٰ

کراچی (نیشنل ٹائمز) پاکستانی بینکوں کے کنسورشیم ون لنک نے تصدیق کی ہے کہ نیشنل بینک آف پاکستان (این بی پی) کے سرور پر سائبر حملے کے باوجود پاکستان میں بینکنگ کے نظام میں کوئی تعطل پیدا نہیں ہوا۔ تمام فنانشل اور نان فناشنل ٹرانزیکشنز محفوظ طریقے سے مکمل ہوئیں اور ان میں جمعرات سے اب تک کوئی خلل پیدا نہیں ہوا، ٹرانزیکشنز کی تعداد دیکھ کر پتہ چلتا ہے کہ صارفین پہلے کی طرح ہی سہولیات سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ون لنک کا کہنا ہے کہ اس کی جانب سے یہ وضاحت افواہوں کے تدارک اور صارفین کی تسلی کیلئے کی گئی ہے تاکہ انہیں یہ یقین رہے کہ پاکستان کا پیمنٹ سسٹم اور ڈیجیٹل بینکنگ محفوظ ہے، نہ تو کسی کسٹمر کا ڈیٹا لیک ہوا اور نہ ہی ون لنک کے کسی رکن بینک نے اس کی شکایت کی ہے۔ون لنک سمیت تمام بینک صورتحال کو قریب سے دیکھ رہے ہیں، بینکنگ صارفین اطمینان کے ساتھ اپنی ٹرانزیکشنز کر سکتے ہیں لیکن صارفین ڈیجیٹل بینکنگ کے دوران تمام احتیاطی تدابیر ضرور اختیار کریں۔خیال رہے کہ نیشنل بینک آف پاکستان کے سرور پر سائبر حملہ کیا گیا تھا ۔ 29اکتوبر کی رات اور 30 اکتوبر کی صبح کے درمیان ہونے والے سائبر حملے سے بینک خدمات کا سلسلہ جزوی طور پر متاثر ہوا تاہم متاثرہ سسٹم کو بروقت الگ کر دیا گیا، سائبر حملے میں بینک کو کسی قسم کے ڈیٹا یا مالیاتی نقصان کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر