ملک بھر میں چلنے والی مزید 35مسافر ٹرینوں کی نجکاری کا اعلان

فیصل آباد(نیشنل ٹائمز) پاکستان ریلوے نے ملک بھر میں چلنے والی مزید 35مسافر ٹرینوں کی نجکاری کرنے کا اعلان کردیا۔مالی طور پر مستحکم پارٹیوں سے 15نومبر تک درخواستیں طلب کر لیں چیف مارکیٹنگ منیجر پاکستان ریلوے کی طرف سے جاری ہونیوالے احکامات میں کہاگیا ہے کہ مسافروں کو سفر کی بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے ملک بھر میں چلنے والی 35مسافر ٹرینوں کی نجکاری (پرائیویٹ) کرنیکا فیصلہ کیا ہے جس کے مطابق خیبرمیل‘ جولان میل‘گرین لائن‘ تیزگام‘ علامہ اقبال ایکسپریس‘ ہزارہ ایکسپریس‘ عوام ایکسپریس‘ کراچی ایکسپریس‘ ملت ایکسپریس‘ اکبربگٹی ایکسپریس‘ بہاؤالدین زکریا ایکسپریس‘ شالیمار ایکسپریس‘ پاک بزنس ایکسپریس‘جعفر ایکسپریس‘شاہ حسین ایکسپریس‘پاکستان ایکسپریس‘ سبک رفتار‘راول ایکسپریس‘موسیٰ پاک ایکسپریس‘راوی ایکسپریس‘لاثانی ایکسپریس‘تھل ایکسپریس‘کوہاٹ پسنجر‘سکھر ایکسپریس‘میانوالی ایکسپریس‘ اٹک پسنجر‘ راولپنڈی پسنجر اور چمن پسنجر ٹرینوں کو پرائیویٹ کیا جارہا ہے مارکیٹنگ منیجر پاکستان ریلوے کی طرف سے مالی طو رپر مستحکم پارٹیوں کو 15نومبر تک نیلامی میں حصہ لینے کی تاریخ مقررہ کردی اور مذکورہ مسافرٹرینوں کے تمام کوائف اور نیلامی کی شرائط پاکستان ریلوے کی ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کی جا سکتی ہیں۔



  تازہ ترین   
آصف علی زرداری اور شہباز شریف کا وائٹ ہاؤس فائرنگ واقعے پر اظہارِ تشویش، امریکی صدر کے محفوظ رہنے پر اطمینان
آصف علی زرداری کا چرنوبل حادثے کے 40 سال مکمل ہونے پر پیغام
وائٹ ہاؤس میں پریس ڈنر کے دوران فائرنگ، امریکی صدر محفوظ رہے، حملہ آور پکڑا گیا
امریکی بحریہ کی کارروائی، بحیرہ عرب میں ایران کا ایم وی سیون جہاز روک لیا
جارحیت کی تو سخت ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا، ایرانی فوج کا امریکا کو انتباہ
وزیراعظم شاندار، فیلڈ مارشل فنٹاسٹک، ایران بات کرنا چاہتا ہے تو فون کر سکتا ہے: ٹرمپ
عباس عراقچی دورہ عمان کے بعد دوبارہ پاکستان آئیں گے، ایرانی میڈیا
چین نے پاکستانی سیٹلائٹ پی آر ایس سی- ای او تھری لانچ کر دیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر