تحریک کے احتجاج روکنے کیلئے رینجرز کے اختیارات میں اضافہ، رینجرز کو ضرورت پڑنے پر اسلحہ استعمال کرنے کی اجازت، ریڈ لائن لگا دی گئی

لاہور(نیشنل ٹائمز)پنجاب رینجرز نے چناب ٹال پلازہ سے 500 میٹر پہلے ریڈ لائن لگا دی، لائن کو عبور کرنے والے خود ذمہ دار ہونگے نوٹس آویزاں۔ کالعدم تنظیم کا احتجاج روکنے کیلئے رینجرز کے اختیارات میں اضافہ کردیا گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق پنجاب میں رینجرز کو مظاہرین کو روکنے کیلئے ضرورت پڑنے پر اسلحہ استعمال کرنے کی اجازت دی گئی۔ محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق رینجرز بغیر وارنٹ کسی بھی جگہ داخل ہو سکتی ہے اور ملک کیخلاف کسی سرگرمی میں ملوث ہونے کے شبہ میں کسی کو بھی گرفتار کرسکتی ہے۔رینجرز کسی بھی جگہ سے ہتھیار اور دیگرسامان قبضے میں لے سکتی ہے، قانون ہاتھ میں لینے والوں اور خطرہ ثابت ہونے والوں کیخلاف مقدمات درج کروا سکتی ہے۔محکمہ داخلہ پنجاب کےمطابق رینجرز کو اختیار ہے کہ کسی بھی ایسے شخص کے خلاف گولی چلانے کا حکم دے جس سے ریاست و عوام کو جان ومال کا خدشہ ہو، اس شق کا اطلاق تب ہوتا ہے جب ریاست کو امن و امان کا سنگین مسئلہ درپیش ہو، آئین کے سیکشن 147کے تحت اس وقت رینجرز کو پنجاب پولیس کے اختیارات حاصل ہیں، انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997 کے سیکشن 5 کے تحت بھی رینجرز کو اختیارات دیئے گئے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر