پاکستان نے امریکہ کو فضائی حدود تک رسائی جاری رکھی ہوئی ہے، پینٹاگون کا دعویٰ

نیویارک(نیشنل ٹائمز)پینٹاگون کے سینئر عہدیدار نے کانگریس کو آگاہ کیا ہے کہ پاکستان نے امریکا کو اپنی فضائی حدود تک رسائی جاری رکھی ہوئی ہے اور دونوں فریقین یہ رسائی کھلی رکھنے کے لیے بات چیت بھی کر رہے ہیں۔ میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی انڈر سیکریٹری دفاع برائے پالیسی کولِن کاہل نے سینیٹ کی آرمڈ سروسز کمیٹی سے یہ معلومات افغانستان، جنوبی اور وسطی ایشیا کے خطوں میں سلامتی سے متعلق کھلی/بند سماعت کے دوران شیئر کی۔وہ کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر جیک ریڈ کے سوال کا جواب دے رہے تھے کہ جنہوں نے انڈر سیکریٹری سے پینل کو پاکستان کے ساتھ انسداد دہشت گردی کے حوالے سے اس کے تعاون سے متعلق معاہدے پر اپ ڈیٹ کرنے کا کہا۔سینیٹر نے حالیہ میڈیا رپورٹس کا حوالہ دیا کہ جن میں دعوی کیا گیا تھا کہ پاکستان، دہشت گرد تنظیم داعش پر حملے کے لیے طالبان کے ساتھ کام کر رہا ہے۔کولن کاہل نے کھلی سماعت میں بتایا کہ پاکستان کا ایک چیلنجنگ کردارر ہے، لیکن وہ افغان سرزمین کو نہ صرف اپنے بلکہ دیگر ممالک کے خلاف بھی دہشت گرد، بیرونی حملوں کے لیے محفوظ ٹھکانے کے طور نہیں دیکھنا چاہتا۔انہوں نے بتایا کہ پاکستان نے ہمیں اپنی فضائی حدود تک رسائی جاری رکھی ہوئی ہے اور ہم یہ رسائی کھلی رکھنے کے لیے ان سے بات چیت کر رہے ہیں۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر