پنجاب یونیورسٹی سے ماسٹر ڈگری کرنے کا سفر 100 سال بعد ختم کر دیا گیا

لاہو(نیشنل ٹائمز) پنجاب یونیورسٹی سے ماسٹر ڈگری کرنے کا سفر 100 سال بعد ختم کر دیا گیا۔ جامعہ پنجاب سے اب کوئی کسی مضمون میں ماسٹر ڈگری نہیں کر سکے گا۔ پنجاب یونیورسٹی کے ڈینز کی کمیٹی نے تاریخی فیصلہ کر لیا۔ ہائر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے خصوصی ہدایت جاری کر دی گئیں۔ پنجاب یونیورسٹی سے الحاق رکھنے والے کالجز کو بھی خصوصی ہدایات جاری کی گئیں۔ اگلے سال پی یو سے ریگولر یا پرائیویٹ طلبہ کو ماسٹر ڈگری نہیں کرائی جائے گی۔ ہر سال ہزاروں کی تعداد میں طلبہ مختلف مضامین میں ماسٹر ڈگری کرتے ہیں۔ اگلےسال بی اے، بی ایس اسی، ایسوسی ایٹ ڈگری والوں کو 5 ویں سمسٹر میں داخلہ ملے گا۔رجسٹرار پنجاب یونیورسٹی کا کہنا ہے کہ کسی بھی مضمون میں ماسٹر ڈگری نہیں کرائی جائے گی، ماسٹر ڈگری کی جگہ متبادل پروگرام کیا ہو گا ؟ اس کیلئے کمیٹی بنا دی، کمیٹی کی تجویز پر ماسٹر ڈگری کا متبادل پروگرام شروع کریں گے۔ ایچ ای سی نے بی اے، بی ایس سی کی جگہ ایسوسی ایٹ ڈگری کا اجرا کیا ہے۔ ہائر ایجوکیشن کمیشن نے ایم اے اور ایم ایس سی کی ڈگری کو ختم کر دیا ہے۔



  تازہ ترین   
آصف علی زرداری اور شہباز شریف کا وائٹ ہاؤس فائرنگ واقعے پر اظہارِ تشویش، امریکی صدر کے محفوظ رہنے پر اطمینان
آصف علی زرداری کا چرنوبل حادثے کے 40 سال مکمل ہونے پر پیغام
وائٹ ہاؤس میں پریس ڈنر کے دوران فائرنگ، امریکی صدر محفوظ رہے، حملہ آور پکڑا گیا
امریکی بحریہ کی کارروائی، بحیرہ عرب میں ایران کا ایم وی سیون جہاز روک لیا
جارحیت کی تو سخت ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا، ایرانی فوج کا امریکا کو انتباہ
وزیراعظم شاندار، فیلڈ مارشل فنٹاسٹک، ایران بات کرنا چاہتا ہے تو فون کر سکتا ہے: ٹرمپ
عباس عراقچی دورہ عمان کے بعد دوبارہ پاکستان آئیں گے، ایرانی میڈیا
چین نے پاکستانی سیٹلائٹ پی آر ایس سی- ای او تھری لانچ کر دیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر