فرانس نے پاکستان میں اپنے سفیر کی تقرری مصر میں کردی پاکستان میں نیا سفیر آئندہ برس عہدہ سنبھالے گا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) فرانس نے پاکستان میں اپنے سفیر کی تقرری مصر میں کردی ہے۔ جب کہ پاکستان میں نیا سفیر آئندہ برس عہدہ سنبھالے گا۔ تفصیلات کے مطابق، فرانس نے پاکستان میں اپنے سفیر مارک بیریٹی کی تقرری مصر میں کردی ہے، جہاں وہ قاہرہ میں اپنی ذمہ داریاں گزشتہ ماہ سے سنبھال رہے ہیں، وہ تین سال تک پاکستان میں سفیر رہے۔ روزنامہ جنگ میں شائع صالح ظافرکی رپورٹ کے مطابق انہیں گزشتہ برس پاکستان میں اس وقت توسیع دی گئی تھی جب کالعدم ٹی ایل پی نے فرانس کے خلاف احتجاج شروع کیے تھے اور انکی پاکستان سے بےدخلی کا مطالبہ کیا تھا۔ وہ پاکستان کے علاوہ مشرق وسطیٰ اور افریقا میں بھی سفارتی فرائض انجام دے چکے ہیں۔ جب کہ عربی، فرانسیسی اور انگریزی زبان جانتے ہیں۔ دریں اثنا سفارتی ذرائع کا کہناہے کہ پاکستان میں نئے فرانسیسی سفیر کی تقرری رواں ماہ ہوئی تھی تاہم وہ اسلام آباد نہیں آئے۔ ممکنہ طور پر نئے فرانسیسی سفیر آئندہ برس پاکستان آئیں گے۔ سیکرٹری خارجہ سہیل محمود اور ترجمان عاصم افتخار سے جب رابطے کی کوشش کی گئی تو ان سے رابطہ نا ہوسکا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ پیرس میں گزشتہ برس پاکستان کے سفیر معین الحق کے چین میں تبادلے کے بعد سے اب تک کسی سفیر کی فرانس میں تقرری نہیں کی گئی ہے۔



  تازہ ترین   
آصف علی زرداری اور شہباز شریف کا وائٹ ہاؤس فائرنگ واقعے پر اظہارِ تشویش، امریکی صدر کے محفوظ رہنے پر اطمینان
آصف علی زرداری کا چرنوبل حادثے کے 40 سال مکمل ہونے پر پیغام
وائٹ ہاؤس میں پریس ڈنر کے دوران فائرنگ، امریکی صدر محفوظ رہے، حملہ آور پکڑا گیا
امریکی بحریہ کی کارروائی، بحیرہ عرب میں ایران کا ایم وی سیون جہاز روک لیا
جارحیت کی تو سخت ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا، ایرانی فوج کا امریکا کو انتباہ
وزیراعظم شاندار، فیلڈ مارشل فنٹاسٹک، ایران بات کرنا چاہتا ہے تو فون کر سکتا ہے: ٹرمپ
عباس عراقچی دورہ عمان کے بعد دوبارہ پاکستان آئیں گے، ایرانی میڈیا
چین نے پاکستانی سیٹلائٹ پی آر ایس سی- ای او تھری لانچ کر دیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر