کالعدم تنظیم کا گوجرانوالہ میں پڑاؤ، راولپنڈی میں غیر یقینی صورتحال، تعلیمی ادارے بند

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)لاہور سے اسلام آباد جانے والے کالعدم تنظیم کے مظاہرین نے گوجرانوالہ میں پڑاؤ ڈال رکھا ہے جب کہ کالعدم تنظیم کے احتجاج کے باعث راولپنڈی میں غیر یقینی صورت حال ہے۔گوجرانوالہ میں جی ٹی روڈ سمیت شہر کی اہم شاہراہیں آج بھی بند ہیں، راستے بند ہونے سے شہریوں کو جہاں سفری مشکلات کا سامنا ہے وہیں سبزی منڈی میں گاڑیاں نہ پہنچنے سے اشیاء خورو نوش، سبزیاں اور ہرے مصالحہ جات کی بھی قلت پیدا ہو گئی ہے۔شہریوں کا کہنا ہےکہ جو اشیاء مل رہی ہیں ،ان کی قیمتیں کئی گنابڑھ گئی ہیں۔احتجاج کے باعث گاڑیوں کی آمدورفت اور انٹر نیٹ سروس معطل ہے جب کہ پیٹرولیم مصنوعات کی سپلائی نہ ہونے سے بیشتر پیٹرول اسٹیشن بھی خالی ہو چکے ہیں۔شہریوں کا کہنا ہے کہ اگر راستےاسی طرح بند رہے تو یہ مشکلات بڑے بحران میں تبدیل ہو جائیں گی۔دوسری جانب راولپنڈی میں مری روڈ کے ارد گرد کے کاروباری مراکز اور بیشتر تعلیمی ادارے بند ہیں اور فیض آباد انٹر چینج سے مریڑ چوک صدر تک مری روڈ دونوں اطراف کنٹینرز لگا کر بند کردی گئی ہے۔چاندنی چوک سے فیض آباد تک مری روڈ سیل ہے اور فیض آباد سے سکستھ روڈ تک پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے، راولپنڈی میں میٹرو بس سروس صدر سے فیض آباد تک بند ہے جب کہ راولپنڈی اور اسلام آباد کو ملانے والی بیشتر مرکزی شاہراہیں سیل ہونے سے شہریوں کو مشکلات ہیں۔



  تازہ ترین   
آصف علی زرداری اور شہباز شریف کا وائٹ ہاؤس فائرنگ واقعے پر اظہارِ تشویش، امریکی صدر کے محفوظ رہنے پر اطمینان
آصف علی زرداری کا چرنوبل حادثے کے 40 سال مکمل ہونے پر پیغام
وائٹ ہاؤس میں پریس ڈنر کے دوران فائرنگ، امریکی صدر محفوظ رہے، حملہ آور پکڑا گیا
امریکی بحریہ کی کارروائی، بحیرہ عرب میں ایران کا ایم وی سیون جہاز روک لیا
جارحیت کی تو سخت ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا، ایرانی فوج کا امریکا کو انتباہ
وزیراعظم شاندار، فیلڈ مارشل فنٹاسٹک، ایران بات کرنا چاہتا ہے تو فون کر سکتا ہے: ٹرمپ
عباس عراقچی دورہ عمان کے بعد دوبارہ پاکستان آئیں گے، ایرانی میڈیا
چین نے پاکستانی سیٹلائٹ پی آر ایس سی- ای او تھری لانچ کر دیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر