میر عبدالقدوس بزنجو بلامقابلہ نئے وزیراعلی بلوچستان منتخب

کوئٹہ(نیشنل ٹائمز)میر عبدالقدوس بزنجو بلامقابلہ نئے وزیراعلی بلوچستان منتخب ہوگئے۔قائد ایوان کے انتخاب کے لئے بلوچستان اسمبلی کا اجلاس ہوا۔ قائم مقام اسپیکر بابر موسیٰ خیل نے بتایا کہ میر عبدالقدوس بزنجو کے حق میں 39 ووٹ کاسٹ ہوئے۔ اپوزیشن بنچز سے کسی رکن نے قائد ایوان کے انتخاب میں ووٹ رجسٹر نہیں کروائے اور رائے شماری میں حصہ نہیں لیا۔میرعبدالقدوس بزنجو اجلاس میں بلامقابلہ نئے وزیراعلی بلوچستان منتخب ہوگئے، کیونکہ قائد ایوان کے لئے قدوس بزنجو کے علاوہ کسی بھی امیدوار نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے تھے۔ قدوس بزنجو نے بلوچستان اسمبلی میں قائد ایوان کی نشست سنبھال لی۔قدوس بزنجو بحیثیت وزیراعلی آج ہی اپنے عہدے کا حلف بھی اٹھائیں گے۔ گورنر ہاؤس میں تقریب حلف برداری شام پانچ بجے منعقد کی جائے گی جس میں گورنر بلوچستان سید ظہور آغا عبدالقدوس بزنجو سے حلف لیں گے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر