حکومت کو پیٹرول کی سپلائی بند کرنے کی دھمکی دے دی گئی

اسلام آباد،کوئٹہ(نیشنل ٹائمز) پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے پٹرول کی سپلائی بند کرنے کی دھمکی دے دی، ایسوسی ایشن کا کہناہے کہ مارجن نہ بڑھانے کی صورت میں 5 نومبر سے پٹرول کی سپلائی بند کر دیں گے۔پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عبدالسمیع کا میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اگر فوری طور پر مارجن نہ بڑھایا گیا تو کاروبار بند کردیں گے، حکومت نے ڈیلرز مارجن 5 فیصد کرنے کا وعدہ پورا نہیں کیا، پٹرولیم ڈیلرز مارجن قیمت فروخت کا 6 فیصد کیا جائے۔ان کا کہنا تھا کہ پٹرولیم ڈیلرز اپنے اپنے علاقوں میں جو اضافہ کرسکتے ہیں وہ کریں، عبدالسمیع کا کہنا تھا کہ وزیر توانائی کی دعوت ملی ہے مگر ان سے نہیں ملوں گا، انہوں نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اعلان کرے کہ ڈیلرز کے مارجن میں اتنا اضافہ کریں گے، اب ہم خاموش نہیں رہیں گے۔دوسری جانب امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاہے کہ معیشت کو مصنوعی آکسیجن سے چلانے کے بجائے آئی ایم ایف کی غلامی اوربدعنوانی سے نجات دیں۔ مہنگائی،آئی ایم ایف کی غلامی،بدعنوانی کے خلاف جماعت اسلامی میدان عمل میں موجودہے۔حکومت واپوزیشن دونوں مہنگائی بدعنوانی کے ذمہ دارہیں یہی اپوزیشن جب حکومت میں آجاتی ہیں تو ان کو عوامی مسائل مشکلات اورپریشانیاں نظر نہیں آتی جماعت اسلامی 31اکتوبر کو اسلام آبادمیں لاکھوں نوجوانوں کو جمع کرکے حکمرانوں سے حساب مانگیں گی۔حکمران خود مالامال جب کہ مہنگائی وبدعنوانی کی وجہ سے عوام کا براحال کر کے بدحال کردیا ہے۔عوام جماعت اسلامی کی عوامی انقلابی جدوجہدمیں ساتھ دیں۔انہوں نے کہاکہ حکومت گیس،بجلی اور پٹرولیم مصنوعات میں کمی کرتے ہوئے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں عوام کو خصوصی ریلیف دیں یوٹیلٹی اسٹورپر معیاری اشیاء کی فراہمی وقیمتوں میں کمی کریں۔ اہلیت وصلاحیت سے محروم حکومت کی جانب سے بجلی قیمتوں اور بلز میں بے شمار،ظالمانہ ٹیکسز پرکی وجہ سے عوام پر ہر ماہ یوٹیلٹی بلزکی شکل میں مہنگائی کے ڈرون حملے ہورہے ہیں جس کی وجہ سے غریب کم آمدنی والے عوام پریشانی کا شکار ہیں۔ بجلی بلز کی آڑمیں لوٹ مار بدترین کرپشن ہے ہر فرد کو اس ظلم کے خلاف آوازاُٹھانی چاہیے چیف جسٹس بجلی بلز کی آڑمیں ناروا ٹیکزجبر وظلم کانوٹس لیکر عوام کو انصاف فراہم کریں غریب پریشان حال عوام پرماچس سے لیکر موبائل کارڈ تک ہرچیزپرٹیکس دے رہے ہیں مگر دوسری طرف حکومت کی طرف سے نہ عوام کو ریلیف مل رہاہے نہ حکومتی سطح پر سادگی وقناعت اور کم خرچ کی طرف جارہے ہیں۔یوٹیلٹی بلز میں الیکٹرک سٹی ڈیوٹی جی ایس ٹی،انکم ٹیکس،ایکسٹراٹیکس آن ایف پی اے،این جی سرچارج، سیل ٹیکس،جی ایس ٹی ایف پی اے،ای ڈی ایف پی اے، میٹررینٹ،سروس رینٹ،فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ،ایف سی سرچارج،ٹی وی فیس سمیت خفیہ ٹیکس سرچارج ٹیکسز کی وجہ سے تین سوکا بل بارہ سو اور بارہ سو کا بل پانچ ہزار تک پہنچ جاتا ہے۔یہ ملک کے بائیس کروڑعوام کیساتھ زیادتی اور ظلم ہے حکومت عوام کو کوئی ریلیف،آسانی وسہولت فراہم کرنے کے بجائے ٹیکسز پر ٹیکسزاور بدترین مہنگائی مسلط کر رہی ہے دوسری جانب دنیا بھر سے بھاری سودی قرضے لیے جارہے ہیں جبکہ عوام کو اس کا کوئی فائدہ اب تک نہیں پہنچایا جارہا جس کی وجہ سے غریب اور غربت میں بدترین اضافہ ہوگیا ہے۔جماعت اسلامی اس ظلم وجبر،بدعنوانی اور مہنگائی کے خلاف ہر فورم پر آوازبلند کرتی رہیگی۔حکومتی سطح پر سادگی وقناعت،کم خرچ وقناعت کا فقدان،شاہ خرچیوں،بدعنوانی کا مقابلہ ہیں کوئی تبدیلی نہیں تبدیلی صرف بدترین مہنگائی،بھاری سودی قرضو ں میں بدترین اضافہ حکومتی سطح پروہی وی وی آئی پی پروٹوکول،شاہ خرچیاں اور بدعنوانی واقرباء پرور ی جارہی ہے قومی خزانے عوامی کے خون پیسنے کی کمائی کے ٹیکسز کو عوام پرخرچ کرنے کے بجائے وزراء ومشیروں کے قافلوں پر خرچ کیا جارہاہے جس وجہ ملک وملت تباہی وبربادی کی جانب گامزن ہے۔



  تازہ ترین   
آصف علی زرداری اور شہباز شریف کا وائٹ ہاؤس فائرنگ واقعے پر اظہارِ تشویش، امریکی صدر کے محفوظ رہنے پر اطمینان
آصف علی زرداری کا چرنوبل حادثے کے 40 سال مکمل ہونے پر پیغام
وائٹ ہاؤس میں پریس ڈنر کے دوران فائرنگ، امریکی صدر محفوظ رہے، حملہ آور پکڑا گیا
امریکی بحریہ کی کارروائی، بحیرہ عرب میں ایران کا ایم وی سیون جہاز روک لیا
جارحیت کی تو سخت ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا، ایرانی فوج کا امریکا کو انتباہ
وزیراعظم شاندار، فیلڈ مارشل فنٹاسٹک، ایران بات کرنا چاہتا ہے تو فون کر سکتا ہے: ٹرمپ
عباس عراقچی دورہ عمان کے بعد دوبارہ پاکستان آئیں گے، ایرانی میڈیا
چین نے پاکستانی سیٹلائٹ پی آر ایس سی- ای او تھری لانچ کر دیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر