‏پیمرا نے تحریک لبیک کی کوریج پر مکمل پابندی عائد کردی ، تمام میڈیا چینلز کو ہدایات جاری

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)کالعدم جماعت کا اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ جاری ہے اور دوسری طرف پاکستان کی فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے سوشل میڈیا پر سرگرم کارکنوں کی گرفتاریاں شروع کر دی ہیں۔جمعرات کو ایف آئی اے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سائبر کرائم نے ملتان سے دو کارکنوں کو گرفتار کیا۔بیان میں کہا گیا ہے کہ ’18 سالہ سید عاقب شاہ مدرسہ جامعہ سرانیا کاظمیہ کا طالب علم ہے جو دو فیس بک اکاؤنٹس، دو واٹس ایپ گروپس کے ساتھ منسلک ہونے کے علاوہ کئی گروپس میں سرگرم تھا۔ دوسرے شخص کا نام محمد رفیق ہے اور ان کے موبائل فونز سے مطلوبہ ڈیٹا حاصل کر لیا گیا ہے۔‘بیان کے مطابق سید عاقب شاہ سے جو مواد برآمد ہوا ہے وہ اس کے ذریعے مبینہ طور پر عوام میں بدامنی اور قیاس پھیلا رہا تھا۔ سائبر کرائم ونگ ملتان نے کہا ہے کہ دونوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔اس طرح ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ نے فیصل آباد میں کارروائی کرتے ہوئے محمد شاہ زیب نذیر کو گرفتار کیا ہے جس پر الزام ہے کہ وہ واٹس ایپ گروپ ’تاجدار ختم نبوت زندہ باد‘ کا ایڈمن ہے اور وہ کالعدم جماعت کی حمایت میں پوسٹیں شیئر کر رہا تھا۔ فیصل آباد ہی سے ایک اور شخص محمد حسن کو گرفتار کیا گیا جو ’درس نظامی‘ کا طالب علم ہے اور ایک یوٹیوب چینل کا ایڈمن ہے اور وہ باقاعدگی سے کالعدم جماعت کی حمایت میں پوسٹس شیئر کر رہا تھا۔چکری سے بھی ایک شخص ندیم اختر کو گرفتار کیا گیا جو واٹس ایپ پرمظاہروں کے حق میں پوسٹیں شیئر کر رہا تھا۔اس کے علاوہ راولپنڈی سے بھی دو افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

تمام گروپ ممبران متوجہ ہوں۔تحریک لبیک کو حکومت پاکستان کی جانب سے دہشتگرد گروہ قرار دیا گیا ہے لہذا سوشل میڈیا پر تحریک کی پرموشن /تشہیر اور جاری دھرنا کے حوالے سے نیوز وغیرہ دینے سے گریز کریں۔حکومت کی جانب سے تحریک لبیک کی تشہیر،خبریں دینے والے سوشل میڈیا کے افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم۔ایف آئی آر ،ائی بی ،سی ٹی ڈی اور سپیشل برانچ کو افراد کی نشاندھی اور کاروائی کا حکم دے دیا گیا۔تحریک لبیک کی پوسٹ کرنے والے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو بلاک کرنے کے ساتھ ساتھ اکاؤنٹ ہولڈر کو گرفتار کرکے کے غیر معینہ مدت کے لیے نظر بند کرنے کے احکامات۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر