رینجرز کو گرفتاری اور گولی مارنے کے اختیارات بھی حاصل

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبے کے 7 اضلاع میں رینجرز چیک پوسٹیں قائم کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ ان اضلاع میں گوجرانوالہ، شیخوپورہ، لاہور، راولپنڈی، جہلم، گجرات اور حافظ آباد شامل ہیں۔ روزنامہ جنگ میں آصف محمود کی شائع خبر کے مطابق محکمہ داخلہ کی طرف سے گزشتہ روز وفاقی سیکرٹری داخلہ کو بھیجے گئے خط میں وفاقی حکومت کو امن عامہ قائم کے حوالے سے اختیارات دے دیئے ہیں۔ دستاویزات کے مطابق رینجرز کو انسداد دہشت گردی ایکٹ کے سیکشن 5کے تحت اختیارات دیئے گئے ہیں جن کے تحت دہشت گردی کی کاروائی میںملوث کسی بھی شخص کو رینجرز وارننگ کے بعد ناصرف گرفتار کر نے بلکہ گولی مارنے کے اختیارات بھی حاصل ہونگے۔یاد رہے کہ گزشتہ روزوفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے پنجاب میں 60 دن کے لیے رینجرز طلب کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ صوبائی حکومت سندھ کی طرح رینجرز کو کہیں بھی تعینات کرسکتی ہے،پاکستان پر بہت زیادہ دباؤ ہے، غیر ملکی طاقتیں ہم پر پابندیاں عائد کرنا چاہتی ہیں، غیر ملکی طاقتیں ہماری جوہری اور معیشت پر نظریں جمائے بیٹھی ہے، تحریک کی یہ چھٹی قسط ہے ، مجبوری کی حالت میں کہہ رہا ہوں اب عسکریت پسند ہوچکے ہیں،ہم ناموس رسالت اور ختم نبوت کے بھی سپاہی ہیں لیکن ان کا ایجنڈا کچھ اور ہے ،ہم ملک کے حالات دیکھیں، ہم فرانس کے سفارت خانے کو بند نہیں کرسکتے ،مولانا فضل الرحمن ملک کی سنجیدگی کو سمجھنے کی کوشش کریں۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر