​حکومت معاملات مزید خراب کر رہی ہے، تحریک کا ردعمل بھی سامنے آگیا ​​

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)تحریک کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ حکومت معاملات کو سلجھانے کی بجائے مزید خراب کر رہی ہے، ریلی کے شرکا کے خلاف طاقت کا استعمال کیا جارہا ہے جبکہ حکومت نے جو معاہدہ کیا اسے خود توڑا ہے۔وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے تحریک کے ترجمان نے کہا کہ فواد چوہدری حقائق سے نظریں مت چرائیں، ہم سیاسی جماعت ہیں جو الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ ہے، ہماری تحریک زیر زمین جدوجہد پر یقین نہیں رکھتی، ہمارا ون لائن ایجنڈا ناموس رسالت کا ہے۔ترجمان کے مطابقفرانسیسی سفیر کی بے دخلی کا معاملہ اسمبلی میں لے جانے کا وعدہ حکومت نے کیا تھا، حکومت اپنے ہر وعدے سے پھر گئی اور تشدد کا راستہ اپنایا، جی ٹی روڈ پر جگہ جگہ کنٹینر لگا کر عوام کو تکلیف میں حکومت نے مبتلا کیا، جی ٹی روڈ پر خندقیں کھود کر ٹریفک کی روانی حکومت نے متاثر کی۔تحریک پر دہشتگردی کا ٹھپہ لگانے سے پہلے مقتدر حلقے اپنے گریبان میں جھانکیں، ہم ایک مذہبی اورپنجاب کی تیسری بڑی سیاسی قوت ہیں جس کا اظہار وزیر داخلہ نے بھی کیا۔ترجمان کے مطابق عسکریت گروپ وہ ہے جنہوں نے126 دن کا دھرنا دیا، پی ٹی وی اور پارلیمنٹ پر حملہ کیا۔دوسری جانب وفاقی حکومت نےمظاہرین کو جی ٹی روڈ پر روکنے کا فیصلہ کرلیا۔وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں ملکی سیاسی و معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم کو احتجاجی مارچ پر بریفنگ دی گئی اور فیصلہ کیا گیا کہ مظاہرین کو جہلم سے آگے نہیں جانے دیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کو بریفنگ دی گئی کہ جہلم پل پر رینجرز تعینات کر دی گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے غیرقانونی مطالبات نہ ماننے کا فیصلہ کیا جبکہ وفاقی کابینہ نے ریاست کی رٹ قائم رکھنے کا بھی فیصلہ کیا۔ذرائع کے مطابق حکومت نے مظاہرین کو جی ٹی روڈ پر روکنے کا فیصلہ کیا ہے اور وزیراعظم نے شہریوں کا راستہ روکنے والوں سے سختی سے نمٹنے کی ہدایت کردی ہے۔اس حوالے سے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھاکہ پولیس والوں کو مارنا سیاسی کارکنان کاکام نہیں اور کسی کو بھی قانون کو ہاتھ میں لینے نہیں دیا جائے گا، سیاسی مقاصد کیلئے تشدد کا راستہ اختیار نہیں کرنے دیں گے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر