اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وفاقی حکومت سے مذاکرات میں ناکامی کے بعد تحریک نے اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کا آغاز کردیا ،جس کے باعث جہلم میں تحریک کا لانگ مارچ روکنے کیلئے جی ٹی روڈ بند کردیا گیا، نجی ٹی وی 24نیوزکے مطابق تعلیمی ادارے اور ریسٹورنٹس خالی کرالئے گئے ،مختلف اضلاع سے پولیس کی اضافی نفری طلب کرلی گئی ،گوجرانوالہ میں سڑکوں پر کنٹینرز رکھ دئیے گئے،اسلام آباد کے راستے بھی بند کر دئیے گئے ، دریائے جہلم پر پل کی حفاظتی دیواریں توڑ دی گئیں ،خندقیں کھودنے کی تیاریاں جاری ہیں، دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعاتو نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ تحریک والے مسائل میں اضافہ نہ کریں، روز روز کا یہ تماشہ اب ختم ہونا چاہیے،بدھ کو اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہا کہ الیکشن کمیشن میں پیش ہوا لیکن عدالت کا وقت ختم ہو چکا تھا۔انہوں نے کہا کہ جی ٹی روڈ پر چلنے والا معاملہ فوری ختم ہونا چاہیے، تحریک والے مسائل میں اضافہ نہ کریں، ہمارے نبی ۖ تو کہتے ہیں راستے سے کنکر بھی ہٹا دینے چاہئیں۔انہوں نے کہا کہ روز روز کا تماشا ختم ہونا چاہیے۔
دریائے جہلم پر پل کی حفاظتی دیواریں توڑ دی گئیں، خندقیں کھودنے کی تیاریاں ، جی ٹی روڈ بند کردیا گیا



