تحریک نے دوبارہ اسلام آباد کی جانب مارچ کا آغاز کردیا جی ٹی روڈ سمیت جڑواں شہروں کی اہم شاہرائیں پھر بند

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)تحریک نے وفاقی حکومت سے ہونے والے مذاکرات ناکام ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے ایک بار پھر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی جانب مارچ کا آغاز کر دیا ،بی بی سی اردو کے مطابق تحریک کی شوریٰ کے رکن مفتی عمیر الاظہری نے کہا کہ حکومت کی طرف سے مطالبات پورے نہ ہونے کے بعد جماعت کی شوری نے بدھ کی صبح کارکنوں کو اسلام آباد کی طرف مارچ کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں اور ان کی جماعت کے ہزاروں کارکنوں، جو اس وقت مریدکے میں موجود ہیں، نے اسلام آباد کی طرف مارچ شروعکر دیا ہے۔دوسری جانب وفاقی انتظامیہ کے مطابق اسلام آباد و راولپنڈی کے سنگم پر واقع فیض آباد چوک کو چاروں جانب کنٹینرز لگا پر مکمل طور پر بند کر دیا گیا ہے جبکہ راولپنڈی کی اہم شاہراہ مری روڈ پر بھی کنٹینرز لگا دیے گئے ہیں۔ دونوں شہروں میں سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔ پولیس حکام کے مطابق اسلام آباد میں امن وامان برقرار رکھنے کے لیے پولیس و رینجرز کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے۔شہری انتظامیہ کے مطابق بدھ کی صبح سے جڑواں شہروں میں میٹرو بس سروس بند کرنے اور موبائل فون سروس معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ مریدکے سے دس کلو میٹر دور سادھوکی کے قریب سڑک کھود کر گڑھے بنا دیے گئے ہیں جبکہ موٹر سائیکل اور پیدل چلنے والے متبادل راستے پر بھی 12 فٹ کا گڑھا کھودا گیا ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روزوزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت بنی گالا میں اجلاس منعقد ہوا ہے جس میں تحریک کو کوئی رعایت نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت بنی گالا میں اجلاس ہوا، جس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ، وزیر داخلہ شیخ رشید، وفاقی مذہبی امور نورالحق قادری، وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار اور چیف سیکریٹری پنجاب بھی شریک تھے۔اجلاس میں ملکی سیکیورٹی اور قومی سلامتی کا جائزہ لیا گیا،وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے ملکی سیکیورٹی کی صورتحال پر بریفنگ دی۔اجلاس میں تحریک سے متعلق اہم فیصلوں پر مشاورت کی گئی، وزیراعظم کو احتجاج کے نقصانات اور حکمت عملی بارے بھی آگاہ کیا گیا۔ وزیراعظم عمران خان کوتحریک سے مذاکرات پر بریفنگ دی گئی، تحریک کے مطالبات اور حکومتی حکمت عملی پر غور کیا گیا، اس کے علاوہ وزیراعظم کو تاجروں کے احتجاج سے متعلق بھی آگاہ کیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک میں امن و امان سمیت سیکورٹی کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، اجلاس میں تحریک کو کسی قسم کی رعایت نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا، اجلاس میں طے پایا کہ تحریک اپنی پوزیشن چھوڑ کر احتجاج ختم کرے گی تو ہی اس سے مذاکرات کئے جائیں گے، وزیر داخلہ شیخ رشید تحریک کو راستہ کلیئر کرنے اور احتجاج ختم کرنے کے لئے کہیں گے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر