پرائیویٹ اسکولز کے اساتذہ کو کم از کم تنخواہ 25 ہزار روپے ادا کرنے کی ہدایت

سکھر(نیشنل ٹائمز)سندھ کے وزیر تعلیم سید سردارعلی شاہ نے کہاہے کہ سندھ کے ہرپرائیویٹ اسکول کے اساتذہ کو سندھ حکومت کی مقرر کردہ اجرت پچیس ہزار روپے دینا ہوگی پچیس ہزار روپے اجرت نہ دینے والے پرائیویٹ اسکولز سیل کردیئے جائیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سکھر کے گرلزڈگری کالج میں بائیومیٹرک سسٹم کی افتتاحی تقریب سے خطاب اوربعد ازیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ، سید سردار علی شاہ نے مزید کہا کہ اسکول اوقات کار کے دوران کسی سرکاری ٹیچر کو کوئی نجی تعلیمی ادارہ چلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی تاہم ڈیوٹی کےاوقات کار کے بعداگر کوئی ٹیچر اپنا کاروبار کرتا ہے یا کوئی پرائیویٹ ملازمت کرتاہے تو اسے روکا نہیں جائے گا ان کا کہنا تھا کہ سندھ کی تعلیم اگر تباہ ہے تو سکھر اور لاڑکانہ کے سرکاری اسکولز میں پڑھنے والے طلباء کیسے سی ایس ایس کے امتحان میں پاس ہوئے ہیں میں مانتا ہوں کہ سندھ کی تعلیم میں خامیاں ہیں جن کو دور کرنے کے لیے اقدامات کررہے۔ہیں ہمیں سندھ میں سنتالیس ہزار اسکول ورثے میں ملے ہیں جن میں سے گیارہ ہزار اسکولز ایسے ہیں جن کی ضرورت نہیں ہے اور ان کی سالانہ مرمت و دیگر چیزوں پر اخراجات کیے جارہیہیں اس لیے ان اسکولز کو سسٹم سے نکال رہے ہیں حال ہی میں ہم نے سات ہزار اسکولز کا سروے کیا ہے جن میں سے پانچ ہزار اسکولز نان وائی ایبل ہیں جن کو بھی بند کیا جائے گا اور ان اسکولوں کی بندش سے بچ جانے والی رقم دیگر اسکولوں میں سہولیات کی فراہمی پر خرچ کی جا ئے گی ان کا کہنا تھا کہ سندھ کی کالجز کے حوالے سے بھی نئی پالیسی لارہے ہیں جس کے تحت انرولمنٹ کے حساب سے کالجز کو فنڈز دیئے جائیں گے جس سے ان کالجز کے مسائل حل۔ہوجائیں گے ان کا کہنا تھا کہ ان کا کہنا تھا کہ اساتذہ کہ بھرتیوں میں فی میل کو پانچ فیصد مارکس کم کی سہولت اس لیے دی ہے کہ ہمارے گرلز اسکولز میں فی میل اساتذہ کی کمی ہے اور مرد کے مقابلے میں عورت کو پڑھانے کا زیادہ احساس ہوتا ہے اور وہ اچھی طرح بچیوں کو تعلیم۔دے سکتی ہے ان کا کہنا تھا کہ پرائیویٹ اسکولز میں گرین ،بلو سمیت مختلف ایونٹس کے نام پر بچوں کے والدین سے پیسے لیے جاتے ہیں جس پر بھی ایکشن لیں گے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر