وزیراعظم عمران خان اور چینی صدر شی جن پنگ کا اہم ٹیلی فونک رابطہ

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر سی پیک کے اقتصادی زون میں چینی سرمایہ کاری کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایم ایل ون ریلوے منصوبے پرکام کاجلد آغازعلاقائی ترقی کا باعث بنے گا،افغانستان کوانسانی بحران سے بچانے کیلئے مدد کرنی ہوگی۔وزیراعظم عمران خان نے چینی صدر شی جن پنگ کو ٹیلی فونک کر کے کمیونسٹ پارٹی کی صد سالہ تقریبات پر مبارکباد دی ۔ وزیراعظم عمران خان نے چین سے غربت کے خاتمے اور اصلاحات کی تعریف کی ۔ پاک چین دوستی کے 70 سال مکمل ہونے پر ایک دوسرے کو مبارکباد دی۔وزیراعظم اورچینی صدر نے دوطرفہ امور اور شرکت داری کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا،وزیراعظم نے کورونا سے نمٹنے کے لیے چین کے اقدامات کو سراہا،وزیراعظم نے ترقی پذیر ممالک کے لیے چین کی جانب سے انسداد کورونا امداد کی تعریف کی ۔ٹیلیفونک رابطے میں دوطرفہ اسٹرٹیجک تعاون پرمبنی شراکت داری کے تمام پہلوؤں کاجائزہ لیاگیا،دونوں رہنماؤں نے باہمی اقتصادی،تجارتی تعلقات مزیدمضبوط بنانے پراتفاق کیا ،دونوں رہنماؤں میں سی پیک منصوبوں کی بروقت تکمیل سے متعلق خصوصی بات چیت کی گئی ۔وزیراعظم نے سی پیک کے اقتصادی زون میں چینی سرمایہ کاری کا خیرمقدم کیا۔ وزیر اعظم نے کہاکہ ایم ایل ون ریلوے منصوبے پرکام کاجلد آغازعلاقائی ترقی کا باعث بنے گا،وزیراعظم نے موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلیے چینی اقدام کو سراہا۔دونوں رہنماؤں نے مختلف شعبوں میں پاک چین تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق کیا ۔ ٹیلیفونک رابطے میں دونوں رہنماؤں نے افغانستان کی تازہ صورتحال پر بھی بات چیت کی ۔ وزیر اعظم نے کہاکہ افغان عوام کومعاشی مسائل سے نکالنے کیلئے دنیاکردارادا کرے،افغانستان کوانسانی بحران سے بچانے کیلئے مدد کرنی ہوگی۔وزیراعظم عمران خان نے چینی صدرکوجلد دورہ پاکستان کی دعوت دی ۔



  تازہ ترین   
آصف علی زرداری کا چرنوبل حادثے کے 40 سال مکمل ہونے پر پیغام
وائٹ ہاؤس میں پریس ڈنر کے دوران فائرنگ، امریکی صدر محفوظ رہے، حملہ آور پکڑا گیا
صدر اور وزیراعظم کا امریکی صدارتی عشائیہ میں فائرنگ پر گہرے صدمے کا اظہار
میں ہی حملہ آور کا ہدف تھا، فائرنگ کا ایران جنگ سے کوئی تعلق نہیں: ٹرمپ
امریکی بحریہ کی کارروائی، بحیرہ عرب میں ایران کا ایم وی سیون جہاز روک لیا
جارحیت کی تو سخت ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا، ایرانی فوج کا امریکا کو انتباہ
وزیراعظم شاندار، فیلڈ مارشل فنٹاسٹک، ایران بات کرنا چاہتا ہے تو فون کر سکتا ہے: ٹرمپ
عباس عراقچی دورہ عمان کے بعد دوبارہ پاکستان آئیں گے، ایرانی میڈیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر