پرویزخٹک کے بھائی اور بھتیجے نے تحریک انصاف کو خیرباد کہہ دیا

نوشہرہ (نیشنل ٹائمز) پی ٹی آئی کے سینئررہنما و وفاقی وزیر پرویز خٹک کے بھائی اور بھتیجے نے پاکستان تحریک انصاف کو خیرباد کہہ دیا۔روزنامہ جنگ کی رپورٹ کے مطابق لیاقت خان خٹک اور ان کے بیٹے احد خان خٹک نے اپنے آبائی گائوں مانکی شریف میں اہم اجلاس کے دوران پاکستان تحریک انصاف سے کنارہ کشی اختیار کر لی۔ ذرائع کے مطابق لیاقت خٹک جلد پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔ ذرائع نے بتایا کہ پرویز خٹک کے بھتیجے احد خٹک نے چند روز قبل سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری سے ملاقات بھی کی تھی۔یاد رہے چند روز قبل رکن صوبائی اسمبلی لیاقت خٹک نے کہا تھا کہ اگلی بار تحریک انصاف کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنے کا کوئی ارادہ نہیں،وزیر دفاع پرویز خٹک کے ساتھ راضی نامہ ہوگیا ہے،مگر سیاسی راستے جدا ہیں،جو دوست ہمارے ساتھ کھڑے ہوئے تھے ہم بھی انہی دوستوں کو ساتھ لے کر چلیں گے،احد خان خٹک تحصیل نوشہرہ سے تحصیل الیکشن لڑے گا کارکنان تیاریاں شروع کریں،ان خیالات کا اظہار انہوں نےنوشہرہ کے علاقہ کنہ خیل میں حسنین خٹک کی جانب سے منعقد کئے گئے جلسہ عام اور میڈیا کے نمائندہ گان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر سابق تحصل ناظم اور لیاقت خٹک کے فرزند احد خان خٹک، سابق ناظم مانکی شریف اور لیاقت خٹک کے داماد رحمان خٹک،سابق صدر انجمن تاجران نوشہرہ خالد خان آفریدی،معتصم بااللہ، ظہور کاکا خیل بھی موجود تھے، لیاقت خٹک نے اپنے خطاب میں کہا کہ اسلام آباد میں ہمارے نوشہرہ کے قریبی دوستوں نے کے پی کے ہاوس میں ایک جرگہ منعقد کیا جس میں میرے اور میرے بھائی وزیر دفاع پرویز خٹک کے مابین راضی نامہ کروایا گیا، تاہم یہ راضی نامہ خاندانی تھا اس صلح کا تعلق ہر گز ہمارے سیاسی سرگرمیوں سے نہیں، لیاقت خٹک نے کہا کہ پہلے کی طرح میرے اور میرے بھائی وزیر دفاع پرویز خٹک کے مابین سیاسی اختلافات جاری رہیں گے، سیاسی راہیں ہم دونوں بھائیوں کے پہلے کی طرح جدا جدا ہیں۔



  تازہ ترین   
وائٹ ہاؤس میں پریس ڈنر کے دوران فائرنگ، امریکی صدر محفوظ رہے، حملہ آور پکڑا گیا
صدر اور وزیراعظم کا امریکی صدارتی عشائیہ میں فائرنگ پر گہرے صدمے کا اظہار
میں ہی حملہ آور کا ہدف تھا، فائرنگ کا ایران جنگ سے کوئی تعلق نہیں: ٹرمپ
امریکی بحریہ کی کارروائی، بحیرہ عرب میں ایران کا ایم وی سیون جہاز روک لیا
جارحیت کی تو سخت ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا، ایرانی فوج کا امریکا کو انتباہ
وزیراعظم شاندار، فیلڈ مارشل فنٹاسٹک، ایران بات کرنا چاہتا ہے تو فون کر سکتا ہے: ٹرمپ
عباس عراقچی دورہ عمان کے بعد دوبارہ پاکستان آئیں گے، ایرانی میڈیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر