سی ٹی ڈی کی کارروائی،کالعدم ٹی ٹی پی کے کمانڈر سمیت 3دہشتگرد گرفتار

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)کاؤنٹر ٹیرارزم دیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی ) نے وفاقی دارالحکومت میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے کمانڈرسمیت 3 دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ گرفتاری کے بعد اسلام آباد کی کاروباری شخصیات اور نجی تعلیمی ادارے سے کروڑوں روپےبھتہ مانگنے کا بھی انکشاف ہوا ہے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایس ایس پی سی ٹی ڈی ملک جمیل ظفر نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کے کچھ ساتھی افغانستان میں موجود ہیں۔ایس ایس پی سی ٹی ڈی کا کہنا تھا کہ شہریوں کی جان و مال کی حفاظت اولین ترجیح ہے جبکہ پولیس فورس کے لیے غفلت کی گنجائش نہیں۔۔انہوں نے اپنی پریس کانفرنس میں مزید کہا کہ اسلام آباد میں کاروباری اور تعلیمی اداروں کو بھتہ کی پرچیاں ملیں، دھمکی آمیز کالز اور دس خطوط بھجوانے والے ملزمان کی تلاش شروع کی جبکہ خطوط سوات سے پوسٹ کئے گئے تھے۔ایس ایس پی سی ٹی ڈی کا کہنا تھاکہ پولیس لائن کو بم سے اڑانے کے دھمکی آمیز خطوط بھیجنے والے تین دہشتگرد پکڑے ہیں جبکہ دہشتگردوں کے خط میں یہ لکھا گیا ہے کہ ہم نے یوسف رضا گیلانی کے بیٹے کو بھرے مجمع سے اٹھایا لیا تھا۔ملک جمیل ظفر نے کہا کہ گرفتار ملزمان میں بخت شیریں ولد سلطان زریں، جان عالم ولد جام، محمد علی ولد عاقل بادشاہ شامل ہیں،ملزم بخت ٹی ٹی پی سوات کا کمانڈر بھی رہ چکا ہے اور ملزم سوات کے بعد دو سال تعویز گنڈے کا کام کرتا رہا ہے جبکہ ملزم کے کچھ ساتھی افغانستان میں بھی ہیں۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر