کراچی(نیشنل ٹائمز)کراچی میں نسلہ ٹاور گرانے کے متعلق سپریم کورٹ کے حکم پر عملدرآمد شروع کر دیا گیا۔ انتظامیہ نے یوٹیلٹی کنکشن کاٹ دیئے ہیں۔سوئی سدرن گیس کمپنی(ایس ایس جی سی) کی ٹیم نے نسلہ ٹاور کی گیس لائن منقطع کردی۔ واٹر بورڈ کی ٹیم کی جانب سے عمارت کی پانی کی لائن بھی بند کردی گئی ہے اور کے الیکٹرک نے بجلی کے کنکشنز بھی کاٹ دیئے ہیں۔ کنکشنز کاٹنے والی ٹیموں کو رہائشیوں کی جانب سے مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا۔ نسلہ ٹاورمیں مقیم شہریوں نے کنکشنز کاٹنے پر احتجاج بھی کیا۔نسلہ ٹاور کے متاثرین نے چیف جسٹس اور کمشنر کراچی سے بلڈرز سے فلیٹ کی رقم واپس دلوانے کا مطالبہ کیا ہے۔ رہائشیوں کا کہنا ہے کہ جب تک ہمیں فلیٹ کی مکمل رقم ادا نہیں کی جاتی ہم اپنی جگہ خالی نہیں کریں گے۔ ہمارے پاس رہنے کے لئے کوئی اور ٹھکانہ نہیں ہے۔
نسلہ ٹاور گرانے کے متعلق سپریم کورٹ کے حکم پر عملدرآمد شروع ،یوٹیلٹی کنکشن کاٹ دیئے گئے



