اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)سپریم کورٹ نے سول ایویشن کی زمین کے متعلق کیس کی سماعت کے موقع پر ملک کےائیرپورٹس کی زمینوں پر بنے شادی ہالز فوری طور پر بند کرنے کا حکم دے دیا ہے۔سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں سول ایویشن کی زمین کے متعلق کیس کی سماعت میں چیف جسٹس نے حکم دیا کہ ڈی جی سی اے اے تمام شادی ہالز بند کرکےرپورٹ بھی عدالت میں جمع کرائیں۔ ڈی جی ایف آئی اے آئندہ سماعت پر حاضر ہوکر صورتحال سے آگاہ کریں۔عدالت نے ائیر پورٹ کی زمین ائیر پورٹ کے مقاصد کے طور پر استعمال کرنے کا حکم بھی دیا۔
سپریم کورٹ نے ملک کےائیرپورٹس کی زمینوں پر بنے شادی ہالز فوری طور پر بند کرنے کا حکم دے دیا



