وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی وفد کے ہمراہ، دو روزہ سرکاری دورے پر تہران پہنچ گئے

تہران(نیشنل ٹائمز)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی وفد کے ہمراہ، دو روزہ سرکاری دورے پر منگل کو تہران پہنچ گئے۔امام خمینی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پاکستان میں ایران کے سفیر محمد علی حسینی، ایران میں تعینات پاکستان کے سفیر رحیم حیات قریشی اور وزارت خارجہ کے سینئر افسران نے وزیر خارجہ کا خیر مقدم کیا۔وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی اپنے دورہ ء ایران کے دوران ایرانی ہم منصب ڈاکٹر حسین امیر عبداللہیان سمیت ایرانی قیادت سے ملاقات کریں گے۔ان ملاقاتوں میں دو طرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔وزیر خارجہ 27 اکتوبر 2021 کو تہران میں منعقدہ افغانستان کے ہمسایہ ممالک کے دوسرے وزاراتی اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے، علاقائی صورتحال کے حوالے سے پاکستان کا موقف پیش کریں گے۔وزیر خارجہ دورہ ء ایران کے دوران میڈیا نمائندگان سے بھی گفتگو کریں گے اور اہم علاقائی و عالمی امور پر پاکستان کا نقطہ نظر پیش کریں گے۔



  تازہ ترین   
آصف علی زرداری کا چرنوبل حادثے کے 40 سال مکمل ہونے پر پیغام
وائٹ ہاؤس میں پریس ڈنر کے دوران فائرنگ، امریکی صدر محفوظ رہے، حملہ آور پکڑا گیا
صدر اور وزیراعظم کا امریکی صدارتی عشائیہ میں فائرنگ پر گہرے صدمے کا اظہار
میں ہی حملہ آور کا ہدف تھا، فائرنگ کا ایران جنگ سے کوئی تعلق نہیں: ٹرمپ
امریکی بحریہ کی کارروائی، بحیرہ عرب میں ایران کا ایم وی سیون جہاز روک لیا
جارحیت کی تو سخت ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا، ایرانی فوج کا امریکا کو انتباہ
وزیراعظم شاندار، فیلڈ مارشل فنٹاسٹک، ایران بات کرنا چاہتا ہے تو فون کر سکتا ہے: ٹرمپ
عباس عراقچی دورہ عمان کے بعد دوبارہ پاکستان آئیں گے، ایرانی میڈیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر