نائیک سیف علی جنجوعہ شہید کا 73 واں یوم شہادت

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)آج نائیک سیف علی جنجوعہ شہید کا 73 واں یوم شہادت ہے۔ پاک فوج کے بہادرسپوت نے وطن کی حفاظت کرتے ہوئے 26 اکتوبر 1948 کو جام شہادت نوش کیا تھا۔نائیک سیف علی جنجوعہ نے 18 سال کی عمر میں برٹش انڈین آرمی کی رائل کور میں بطور سپاہی شمولیت اختیار کی اور دوسری جنگ عظیم میں چار سال بیرون ملک محاذ پر بھی تعینات رہے۔ قیام پاکستان کے بعد وہ سردار فتح محمد کریلوی کی حیدری فورس میں شامل ہوگئے جو بعد ازاں آزاد کشمیر رجمنٹ کا حصہ بنی۔نائیک سیف علی جنجوعہ نے 1948 کی جنگ میں بھارتی فوج کی بریگیڈ کا مقابلہ ایک پلاٹون سے کرتے ہوئے نہ صرف دشمن کو پسپا کیا بلکہ ایک جہاز بھی مارگرایا۔ پاک فوج کے بہاد ر سپوت نے وطن کی حفاظت کرتے ہوئے 26 اکتوبر 1948 کو جام شہادت نوش کیا۔14 مارچ 1949 کو حکومت آزاد کشمیر نے شہید نائیک سیف علی جنجوعہ کو ہلال کشمیر عطا کیا جو نشان حیدر کے مساوی اعزاز ہے، حکومت پاکستان نے ان کی لازوال قربانی کی یاد میں 30 اپریل 2013 کو ایک یادگاری ٹکٹ بھی جاری کیا۔



  تازہ ترین   
آصف علی زرداری کا چرنوبل حادثے کے 40 سال مکمل ہونے پر پیغام
وائٹ ہاؤس میں پریس ڈنر کے دوران فائرنگ، امریکی صدر محفوظ رہے، حملہ آور پکڑا گیا
صدر اور وزیراعظم کا امریکی صدارتی عشائیہ میں فائرنگ پر گہرے صدمے کا اظہار
میں ہی حملہ آور کا ہدف تھا، فائرنگ کا ایران جنگ سے کوئی تعلق نہیں: ٹرمپ
امریکی بحریہ کی کارروائی، بحیرہ عرب میں ایران کا ایم وی سیون جہاز روک لیا
جارحیت کی تو سخت ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا، ایرانی فوج کا امریکا کو انتباہ
وزیراعظم شاندار، فیلڈ مارشل فنٹاسٹک، ایران بات کرنا چاہتا ہے تو فون کر سکتا ہے: ٹرمپ
عباس عراقچی دورہ عمان کے بعد دوبارہ پاکستان آئیں گے، ایرانی میڈیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر