وزیراعظم عمران خان سعودی عرب کا دورہ مکمل کرکے وطن واپس پہنچ گئے

ریاض(نیشنل ٹائمز) وزیراعظم عمران خان سعودی عرب کا دورہ مکمل کرکے وطن واپس پہنچ گئے۔ ریاض میں سعودی عرب کے نائب وزیر خارجہ عادل بن احمد نے وزیر اعظم کو رخصت کیا۔دورے میں وزیراعظم عمران خان سے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی ملاقات ہوئی، جس میں خطے کی صورتحال، افغانستان میں امن و استحکام کے قیام میں پاکستان کے مثبت کردار اور دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم نے مڈل ایسٹ گرین انیشیٹو کانفرنس کے انعقاد کو سراہا۔وزیراعظم عمران خان سے بحرین کے ولی عہد اور وزیراعظم کی بھی ملاقات ہوئی، فریقین نے دونوں برادر ملکوں کے درمیان باہمی تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے اس موقع پر کہا کہ بحرین کے ساتھ پاکستان کے تاریخی برادرانہ تعلقات ہیں، افغانستان کو انسانی بحران سے بچانے کے لئے عالمی برادری اپنا کردار ادا کرے، پرامن و استحکام افغانستان پاکستان سمیت پورے خطے کے لئے اہم ہے، افغان عوام کی مدد کے لئے منجمد اثاثے بھی فوری طور پر بحال کئے جائیں۔وزیراعظم سے امریکی صدر کے نمائندہ خصوصی جان کیری نے ملاقات کی۔ عمران خان نے ماحولیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے پاکستان اور دیگر ترقی پذیر ممالک کو درپیش چیلنجز سے آگاہ کیا۔ 10 بلین ٹری سونامی منصوبے سمیت ماحولیاتی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے پاکستانی اقدامات سے بھی آگاہ کیا۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر