ن لیگی سینیٹر چوہدری محمد جعفر اقبال کی پیپلزپارٹی رہنما خورشید شاہ کے گھر آمد، رہائی پر مبارکباد دی

رحیم یار خان (نیشنل ٹائمز) سنئیر مرکزی راہنما پاکستان مسلم لیگ ن سنیٹر چوہدری محمد جعفر اقبال سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے سکھر میں مرکزی راہنما پاکستان پیپلز پارٹی، سابق وفاقی وزیر و سابق اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور ان کی رہائی پر مبارکباد دی۔

اس موقع پر دونوں راہنماؤں نے موجودہ ملکی و سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے اس پر اتفاق کیا کہ موجودہ حکومت نے ملک کی اقتصادی صورت حال بدتر کر دی ہے، مہنگائی آسمان کو چھو رہی ہے اور غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزارنے والے افراد میں لاکھوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔ 

ملک کو ہر لحاظ سے تباہی کے دھانے کی طرف دھکیلا جا رہا ہے۔ ان حالات میں عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب کے خلاف بھی عدم اعتماد ہونا چاہیے جیسے بلوچستان میں ہوا ہے۔ نیا وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ اپوزیشن میں سے چنے جائیں جو اسمبلیوں کو تحلیل کر کے نئے انتخابات کا اعلان کریں۔ 

عوام موجودہ ابتر صورتحال کے پیش نظر ایسا نیا مینڈیٹ دیں جو آزادانہ اور شفاف الیکشن کی صورت میں ہو۔ اس نتیجے میں جو بھی آئے وہ اپنی آئینی مدت پوری کرے اور عوام کو ان مشکل ترین حالات اور پاکستان کو مسائل سے نکالے۔

 



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر