اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پیپلزپارٹی کےسیکرٹری جنرل سید نیر حسین بخاری نے پریس کلب اسلام آباد میں صحافی نواز رضا کی کتاب ’روداد ِسیاست ‘ کی تقریب رونمائی سے خطاب کیا ۔سید نئیر حسین بخاری کااس موقع پرکہنا تھا کہ ملکی سیاست کی روداد سے نوجوان نسل کی آگاہی ضروری ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ صحافت اور سیاست لازم و ملزوم ہیں جبکہ صحافی کے طور پر پسند ناپسند سے بالاتر ہو کر عوام الناس کو حقائق سے باخبر رکھا جائے۔ صرف سیاستدانوں کی کردار کشی سے اجتناب ضروری ہے۔ہر شہری ادارے بمعہ میڈیا ادارے کا احتساب بلاتفریق ہو۔
انہوں نےمطالبہ کیا کہ سیاستدانوں کی ساکھ کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف کاروائی کا فورم ہونا چائیے۔ سائیکل سے پر تعیش زندگی تک پہنچنے والوں کا احتساب کون کرے گا ؟پانچ کنال،ملکیت سے پانچ ہزار کنال کے مالک بن جانے والے کس کو جوابدہ ہیں؟ دوسرے جمہوری ممالک کی طرح کے فورمز کی اشد ضرورت ہے ۔




