ایبٹ آباد میں بیک وقت پیدا 7 بچوں میں سے 6بچے انتقال کر گئے بچ جانیوالے بچے کی حالت کیسی ہے؟

پشاور(نیشنل ٹائمز)ایبٹ آباد کیجناح انٹرنیشنل ہسپتال میں گزشتہ ہفتے بیک وقت پیدا ہونے والے سات بچوں میں سے چھ انتقال کر گئے ۔ پانچ بچوں کا جناح انٹرنیشنل ہسپتال میں انتقال ہواجبکہ ایک بچہ ایوب ٹیچنگ ہسپتال کی بچوں کی نرسری میں انتقال کرگیا، بی بی سی اردو کے مطابق بچوں کے والد قاری یار محمد نے بتایا کہ بچوں کی پیدائش کے 24 گھنٹے بعد ایک بچہ دم توڑ گیا تھا۔ اس کے چند گھنٹوں بعد دوسرا بچہ، اس کے بعد ایک ہی رات میں تین بچے ہلاک ہوئے تھے۔انھوں نے کہا کہ جب صرف دو بچے زندہ بچے توہم لوگوں نے شور شرابہ ڈالا تو ہمیں بتایا گیا کہ بچوں کو پمز اسلام آباد پہنچایا جا رہا ہے۔ ہم لوگ پمز اسلام آباد جانے کی تیاری کر رہے تھے کہ پھر بتایا گیا کہ بچوں کو ایبٹ آباد ہی کے ایوب ٹیچنگ ہسپتال ایبٹ آباد منتقل کیا جا رہا ہے۔قاری یار محمد کا کہنا تھا کہ گزشتہ دنوں ہم ایوب ٹیچنگ ہسپتال منتقل ہوئے جہاں پر آج ایک اور بچہ دم توڑ گیا ہے۔ اب ایک بچہ وینٹیلیڑ پر ہے۔بچے جب پیدا ہوئے تھے تو اس وقت ہمیں کہا گیا تھا کہ پانچ بچوں کو وینٹیلیٹر کے بغیر رکھا گیا ہے اور وہ مستحکم ہیں، جب کہ جس بچے کو پہلے دن سے وینٹیلیڑ پر رکھا گیا ہے وہ آج بھی ویلنٹیلیڑ پر ہے۔قاری یار محمد کا کہنا تھا کہ بچوں کی ماں کو ہم لوگوں نے صرف دو بچوں کی ہلاکت کا بتایا ہے اور اس کو ابھی یہ نہیں پتہ کہ اب صرف ایک ہی بچہ زندہ ہے۔ہم اللہ اور رسول کا واسطہ دیتے ہیں کہ ہمیں بتایا جائے کہ بچوں کے ساتھ کیا ہوا ہے اور جو بچہ زندہ بچا ہوا ہے اس کو محفوظ کرنے اور علاج معالجے کی تمام سہولتیں فراہم کی جائیں۔دوسری جانب جناح انٹرنیشنل کی انتظامیہ نے پانچ بچوں جبکہ ایوب ٹیچنگ ہسپتال کی انتظامیہ نے ایک بچے کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔



  تازہ ترین   
ایرانی وزیرخارجہ کی سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں، امن کیلئے سفارتکاری کی اہمیت پر زور
دنیا میڈیا گروپ کا پاک فوج کے جانبازوں کو خصوصی نغمے سے خراجِ تحسین
اسحاق ڈار کا ترک ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ، خطے کی صورتحال پرتبادلہ خیال
بلوچستان : فتنہ الہندوستان کا ڈھاڈر میں حملہ ناکام، متعدد دہشت گرد ہلاک
ایران بات چیت کرنا چاہتا ہے، بااختیار لوگوں سے مذاکرات کر رہے ہیں: امریکی صدر
پاکستان میں ایران اور امریکا کے درمیان کسی قسم کی ملاقات طے نہیں: ایرانی وزارت خارجہ
سٹیووٹکوف اور جیرڈ کشنر آج مذاکرات کیلئے پاکستان روانہ ہونگے: کیرولین لیوٹ
وزیر خارجہ عباس عراقچی کی قیادت میں ایرانی وفد مذاکرات کیلئے اسلام آباد پہنچ گیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر