عمران خان استعفیٰ دے دیں،فاٹف سے بھی نکل جائیں گے، آئی ایم ایف کو بھی گھر بھیج دیں گے،مریم اورنگزیب

xاسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان کے ہوتے ہوئے پاکستان فاٹف کی گرے لسٹ سے نہیں نکل سکتا۔ اپنے بیان میں مریم اور نگزیب نے کہاکہ فسطائی حکومت کے ہوتے ہوئے پاکستان گرے لسٹ سے نہیں نکل سکتا،نواز شریف پاکستان کو گرے لسٹ سے نکال کر وائٹ لسٹ میں لائے تھے اور آئی ایم ایف کو گھر بھیجا تھا۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان کے ہوتے ہوئے نہ مہنگائی ختم ہو سکتی ہے، روزگار مل سکتا ہے اور نہ ہی معیشت ترقی کر سکتی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان استعفیٰ دے دیں،فاٹف سے بھی نکل جائیں گے، آئی ایم ایف کو بھی گھر بھیج دیں گے، مہنگائی ختم، عوام کو روزگار فراہم کردیں گے اور معیشت بھی ٹھیک کر دیں گے۔ انہوںنے کہاکہ اپوزیشن کو سزائے موت کی چکیوں میں بند کریں گے، صحافیوں پر جھوٹے مقدمات بنائیں گے اور خواتین سمیت اینکرز اور کالم نگاروں پر حملے ہوں گے تو پاکستان گرے لسٹ سے نہیں نکلے گا۔



  تازہ ترین   
ایرانی وزیرخارجہ کی سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں، امن کیلئے سفارتکاری کی اہمیت پر زور
دنیا میڈیا گروپ کا پاک فوج کے جانبازوں کو خصوصی نغمے سے خراجِ تحسین
اسحاق ڈار کا ترک ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ، خطے کی صورتحال پرتبادلہ خیال
بلوچستان : فتنہ الہندوستان کا ڈھاڈر میں حملہ ناکام، متعدد دہشت گرد ہلاک
ایران بات چیت کرنا چاہتا ہے، بااختیار لوگوں سے مذاکرات کر رہے ہیں: امریکی صدر
پاکستان میں ایران اور امریکا کے درمیان کسی قسم کی ملاقات طے نہیں: ایرانی وزارت خارجہ
سٹیووٹکوف اور جیرڈ کشنر آج مذاکرات کیلئے پاکستان روانہ ہونگے: کیرولین لیوٹ
وزیر خارجہ عباس عراقچی کی قیادت میں ایرانی وفد مذاکرات کیلئے اسلام آباد پہنچ گیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر