پاکستان ریلوے کا صرف فیملی کو ٹکٹ جاری کرنے کا فیصلہ

لاہور(نیشنل ٹائمز)پاکستان ریلویز نے لاہور اور اسلام آباد میں مختلف سیاسی و مذہبی تنظیموں کے دھرنے کے شرکا کو روکنے کیلئے صرف فیملیز کو ٹکٹس جاری کرنے کی ہدایت دے دی۔ریلوے کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق کسی بھی فردِ واحد کو سفر کا ٹکٹ جاری نہیں ہوسکے گا۔چیئرمین ریلوے حبیب الرحمٰن گیلانی نے لاہور، راولپنڈی اور پشاور ڈویڑن کے تینوں ڈویڑنل سپرنٹنڈنٹس کو نوٹی فکیشن جاری کردیا۔چیئرمین نے نوٹی فکیشن میں واضح ہدایت کی کہ راولپنڈی سیکشن پر سفر کسی بھی ٹرین یا کلاس میں فردِ واحد کو ٹکٹ جاری نہ کیا جائے۔انہوں نے کہا کہموجودہ حالات کے پیش نظر صرف فیملی کو ہی سفری ٹکٹ جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔اس حوالے سے ریلوے کے شعبہ آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کو ہدایت کی گئی کہ سسٹم میں ای ٹکٹ صرف فیملیز کو ہی جاری ہوگا۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر