ٹی ایل پی کے مدرسوں کے اکاونٹس بحال کر رہے ہیں ،شیخ رشید

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ٹی ایل پی کے مدارس کے فریز اکاؤنٹس کھولنے کیلیے وزیراعظم نے ہدایت کر دی ہے، مدارس کے اکاؤنٹس بحال کررہے ہیں۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ کالعدم جماعت کے ساتھ مذاکرات اچھے ہوئے ہیں، سعد رضوی کے اصرار پر مذاکراتی کمیٹی کی سربراہی کر رہا ہوں، کالعدم جماعت کے مذاکرات میں فورتھ شیڈول ،کیسزاور کالعدم کا معاملہ چل رہاہے، ابھی بھی مذاکراتی کمیٹی سے بات چیت ہوئی ،اور مذاکرات آج بھی جاری رہے۔شیخ رشید نے کہا کہ ٹی ایل پی کے ساتھ معاہدے پر میں نے دستخط کئے ہوئے ہیں، ان کے ساتھ کیے گئے وعدے پورے کریں گے، بات کو ختم کرنے اور معاملے کو نمٹانے کا حامی ہوں، کالعدم جماعت کے ساتھ معاملات طے ہوں میری یہ خواہش ہے، اچھا کیا جو دن کے وقت کنٹینرز ہٹا دیئے، کالعدم تنظیم نے ایک سڑک کھول دی ہے وزیراعظم عمران خان کل وطن آرہے ہیں، کالعدم جماعت کےحوالے سے معاملات بدھ کو کابینہ اجلاس میں زیربحث لائیں گے، ٹی ایل پی کے مدارس کے فریز اکاؤنٹس کھولنے کے لیے وزیراعظم نے ہدایت کر دی ہے، ٹی ایل پی کے مدرسوں کے اکاؤنٹس بحال کر رہے ہیں۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ٹی ایل پی سے لڑائی جھگڑانہیں چاہتے، سعدرضوی کے رہائی کا معاملہ بھی بدھ کو کابینہ میں لےکرجائیں گے، ملک میں مریم نوازسمیت سارے ٹی وی ٹی وی کھیل رہے ہیں، سعد رضوی کو دیگر کے مقابلے میں معاون پایا، پرامن احتجاج سیاسی جماعتوں کا حق ہے ، جو وعدے کالعدم تنظیم سے کئے اس پر پہرہ دیں گے۔



  تازہ ترین   
ایرانی وزیرخارجہ کی سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں، امن کیلئے سفارتکاری کی اہمیت پر زور
دنیا میڈیا گروپ کا پاک فوج کے جانبازوں کو خصوصی نغمے سے خراجِ تحسین
اسحاق ڈار کا ترک ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ، خطے کی صورتحال پرتبادلہ خیال
بلوچستان : فتنہ الہندوستان کا ڈھاڈر میں حملہ ناکام، متعدد دہشت گرد ہلاک
ایران بات چیت کرنا چاہتا ہے، بااختیار لوگوں سے مذاکرات کر رہے ہیں: امریکی صدر
پاکستان میں ایران اور امریکا کے درمیان کسی قسم کی ملاقات طے نہیں: ایرانی وزارت خارجہ
سٹیووٹکوف اور جیرڈ کشنر آج مذاکرات کیلئے پاکستان روانہ ہونگے: کیرولین لیوٹ
وزیر خارجہ عباس عراقچی کی قیادت میں ایرانی وفد مذاکرات کیلئے اسلام آباد پہنچ گیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر