سپریم کورٹ کا نسلہ ٹاور گرانے کے کیس میں بڑا فیصلہ آگیا

کراچی(نیشنل ٹائمز) سپریم کورٹ کا نسلہ ٹاور گرانے کے کیس میں بڑا فیصلہ آگیا۔چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کراچی رجسٹری میں نسلہ ٹاور گرانے سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ سپریم کورٹ نے نسلہ ٹاور کو ایک ہفتے کے اندر اندر گرانے کا حکم دے دیا۔عدالت نے نسلہ ٹاور کو اب تک نہ گرانے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں ملے گی، بتائیں، اب تک نسلہ ٹاور کیوں نہیں گرایا؟۔ عمارت گرائیں اور کمشنر کراچی ملبہ اٹھانے کا کام شروع کریں۔عدالت نے کمشنر کراچی کو ایک ہفتے کے اندر نسلہ ٹاور کی عمارت ‘کنٹرولڈ ایمونیشن بلاسٹ’ سے گرانے کا حکم دے دیا، سپریم کورٹ نے ہدایت کی کہ دھماکے سے قریبی عمارتوں یا کسی انسان کو کوئی نقصان نہیں ہونا چاہیے۔ عمارت کا مالک متاثرین کو رقم واپس کرے اور کمشنر کراچی متاثرین کو رقوم کی واپسی یقینی بنائیں۔عدالت نے عمارت کی بجلی اور پانی کے کنیکشنز 27 اکتوبر تک منقطع کرنے اور عمارت گرانے کیلئے جدید ٹیکنالوجی استعمال کرنے کا حکم دے دیا۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر