یہاں تباہی مچی ہے اور نوازشریف عمرہ کرنے چلے گئے، مریم نواز نے عمران خان کا 7 سال پرانا بیان ری ٹوئٹ کردیا

لاہور (نیشنل ٹائمز)مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے وزیراعظم عمران خان کا سات سالہ پرانا بیان ری ٹوئٹ کیا ہے جس میں عمران خان نے اس وقت کے وزیراعظم نواز شریف کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔بیان میں عمران خان کا کہنا تھا کہ ‘یہاں تباہی مچی ہے اور نوازشریف عمرہ کرنے چلے گئے’۔مریم نواز نے 24 جولائی 2014 کا بیان ری ٹوئٹ کرتے ہوئے طنز کیا ہے کہ ‘ تب نہ تباہی تھی اور نہ سرکاری خرچ پر شادیوں میں شرکت ہو رہی تھی!’۔خیال رہے کہ وزیر اعظم عمران خان گذشتہ روز ہی سعودی عرب کےدورے پر مدینہ منورہ پہنچے تھے، وزیراعظم عمران خان نے مدینہ منورہ میں روضہ رسولؐ پر حاضری دی اور مسجد نبویؐ میں نوافل بھی ادا کیے۔بعد ازاں وزیراعظم عمران خان مکہ مکرمہ پہنچے جہاں آج انہوں نے عمرے کی ادائیگی کی۔



  تازہ ترین   
ایرانی وزیرخارجہ کی سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں، امن کیلئے سفارتکاری کی اہمیت پر زور
دنیا میڈیا گروپ کا پاک فوج کے جانبازوں کو خصوصی نغمے سے خراجِ تحسین
اسحاق ڈار کا ترک ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ، خطے کی صورتحال پرتبادلہ خیال
بلوچستان : فتنہ الہندوستان کا ڈھاڈر میں حملہ ناکام، متعدد دہشت گرد ہلاک
ایران بات چیت کرنا چاہتا ہے، بااختیار لوگوں سے مذاکرات کر رہے ہیں: امریکی صدر
پاکستان میں ایران اور امریکا کے درمیان کسی قسم کی ملاقات طے نہیں: ایرانی وزارت خارجہ
سٹیووٹکوف اور جیرڈ کشنر آج مذاکرات کیلئے پاکستان روانہ ہونگے: کیرولین لیوٹ
وزیر خارجہ عباس عراقچی کی قیادت میں ایرانی وفد مذاکرات کیلئے اسلام آباد پہنچ گیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر