مریم نواز کا عمران خان کی میچ دیکھتے ہوئے تصویر پر تبصرہ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز نے وزیر اعظم عمران خان کی سعودی عرب میں میچ دیکھتے ہوئے تصویر پر تبصرہ کیا ہے۔انہوں نے عمران خان کی وفاقی وزراء کے ہمراہ میچ دیکھتے ہوئے تصویر ٹوئٹر پر شیئر کی اور لکھا کہ ’ملک میں خلقِ خدا بھوک، مہنگائی اور نا اہلی سے مر رہی ہے اور ان کو دیکھو!‘مریم نواز نے اپنے ٹوئٹ میں بھی کہا کہ ’بے ضمیری اور بے حسی کا اگر چہرہ ہوتا تو ایسا ہوتا۔‘خیال رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان، پاکستان کے موجودہ وزیر اعظم عمران خان نے گزشتہ شام پاک بھارت کے درمیان کھیلے جانے والا تاریخی میچ اپنے وفاقی وزیروں اور مشیروں کے ساتھ دیکھا۔گزشتہ شام جہاں پاکستانی عوام پاک بھارت کے درمیان ٹی20 ورلڈ کپ کے سلسلے میں کھیلے جانے والے میچ کے بخار میں مبتلا تھی وہیں 1992ء ورلڈ کپ کے فاتح کھلاڑی، وزیر اعظم عمران خان نے بھی بھر پور دلچسپی کے ساتھ میچ دیکھا۔واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شاہین شاہ آفریدی کے تباہ کن بالنگ اسپیل کے بعد کپتان بابر اعظم اور وکٹ کیپر محمد رضوان کی ریکارڈ شراکت کے باعث پاکستان نے بھارت کو 10وکٹ کی عبرت ناک شکست دے کر تاریخ بدل دی ہے۔



  تازہ ترین   
ایرانی وزیرخارجہ کی سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں، امن کیلئے سفارتکاری کی اہمیت پر زور
دنیا میڈیا گروپ کا پاک فوج کے جانبازوں کو خصوصی نغمے سے خراجِ تحسین
اسحاق ڈار کا ترک ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ، خطے کی صورتحال پرتبادلہ خیال
بلوچستان : فتنہ الہندوستان کا ڈھاڈر میں حملہ ناکام، متعدد دہشت گرد ہلاک
ایران بات چیت کرنا چاہتا ہے، بااختیار لوگوں سے مذاکرات کر رہے ہیں: امریکی صدر
پاکستان میں ایران اور امریکا کے درمیان کسی قسم کی ملاقات طے نہیں: ایرانی وزارت خارجہ
سٹیووٹکوف اور جیرڈ کشنر آج مذاکرات کیلئے پاکستان روانہ ہونگے: کیرولین لیوٹ
وزیر خارجہ عباس عراقچی کی قیادت میں ایرانی وفد مذاکرات کیلئے اسلام آباد پہنچ گیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر