شیخ رشید نے پاکستان کی جیت کی خوشی میں بڑا اعلان کردیا

لاہور، اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ قومی شاہینوں کی جانب سے بھارت کو شکست دینے پر ساری پاکستان قوم کو اس فتح عظیم پر مبارکباد پیش کرتا ہوں،پاکستانی ٹیم نے جس جرات،ولولے، طنطنے،دبدبے اوربہادری سے اپنے روایتی حریف بھارت کوشکست دی ہے میں اسے سلام پیش کرتا ہوں۔اپنے ویڈیو بیان میں شیخ رشید احمد نے کہا کہ سارے عالم اسلام میں پاکستان نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے ۔ مجھے افسوس ہے کہ یہ پاکستان اوربھارت کے درمیان پہلا میچ ہے جومیں اپنی قومی ذمہ داریوں کی وجہ سے گرائونڈمیں نہیں دیکھ سکا۔میں نے اسلام آباد، راولپنڈی کی انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ کنٹینرز ہٹا دیں تاکہ قوم جشن کو تاریخی طریقے سے منائے اور پاکستانی ٹیم اورقوم کو یہ جیت مبارک ہو ۔انہوں نے کہاکہ ہمارا فائنل آج ہی تھا، دنیا کے مسلمان بشمول بھارت میں رہنے والے مسلمانوں کے جذبات پاکستانی ٹیم کے ساتھ تھے ، سارے عالم اسلام کو فتح مبارک ہو ، پاکستان زندہ باد اسلام زندہ باد۔دوسری جانب وزیراعظم آزاد جموں وکشمیر سردار عبد القیوم نیازی نے روایتی حریف بھارت کے خلاف تاریخی جیت پر قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی ہے ۔ اپنے بیان میں سر دار عبد القیوم نے کہاکہ شاہنیوں کے جنون کے آگے بھارتی ٹیم ڈھیر ہو گئی، قومی کرکٹ ٹیم نے عزم، جذبے اور محنت سے کھیلتے ہوئے بھارت کوشکست دی اور کھیل کے ہر شعبہ میں بھارت کو آؤٹ کلاس کیا، بابر اعظم اور محمد رضوان نے زبردست بیٹنگ کرکے جیت کو یقینی بنایا۔ انہوں نے کہاکہ قوم کھلاڑیوں سے اگلے میچز میں بھی ایسی ہی شاندار کارکردگی کی توقع رکھتی ہے ، پاکستان کی بھارت کے خلاف تاریخی جیت پر دنیا بھر میں کشمیری خوشی سے سرشار ہیں، مقبوضہ کشمیر میں بھی بھارت کے خلاف جیت پر جشن کا سماں ہے ۔وزیراعظم سردار عبد القیوم نیازی نے کہاکہ انشاء اللہ قومی ٹیم اگلے میچز میں ایسا ہی شاندار کھیل پیش کر کے قوم کو ٹونٹی ٹونٹی ورلڈکپ کی جیت کا تحفہ دے گی۔



  تازہ ترین   
ایرانی وزیرخارجہ کی سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں، امن کیلئے سفارتکاری کی اہمیت پر زور
دنیا میڈیا گروپ کا پاک فوج کے جانبازوں کو خصوصی نغمے سے خراجِ تحسین
اسحاق ڈار کا ترک ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ، خطے کی صورتحال پرتبادلہ خیال
بلوچستان : فتنہ الہندوستان کا ڈھاڈر میں حملہ ناکام، متعدد دہشت گرد ہلاک
ایران بات چیت کرنا چاہتا ہے، بااختیار لوگوں سے مذاکرات کر رہے ہیں: امریکی صدر
پاکستان میں ایران اور امریکا کے درمیان کسی قسم کی ملاقات طے نہیں: ایرانی وزارت خارجہ
سٹیووٹکوف اور جیرڈ کشنر آج مذاکرات کیلئے پاکستان روانہ ہونگے: کیرولین لیوٹ
وزیر خارجہ عباس عراقچی کی قیادت میں ایرانی وفد مذاکرات کیلئے اسلام آباد پہنچ گیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر